2024کیلئے عالمی یوم سماجی ابلاغیات کاموضوع ”مصنوعی ذہانت“ ہے۔
پوپ فرانسس کی جانب سے 58ویں عالمی یوم سماجی ابلاغیات کے لئے منتخب کردہ موضوع ”مصنوعی ذہانت اور مکمل انسانی رابطے کے لئے دل کی حکمت“ہے۔جو کہ 2024 میں منایا جائے گا۔ ویٹیکن کے پریس آفس میں اس موضوع کا اعلان کرتے ہوئے مشاہدہ کیا گیا کہ مصنوعی ذہانت کے ارتقاء یعنی ان مصنوعی مشینوں نے ابلاغ کو اتنا اصلی بنا دیا ہے کہ یہ اندازہ لگانا مشکل ہو گیا ہے کہ اس مشین کو انسان نے بنایا ہے۔تمام انقلابات کی طرح اب یہ مصنوعی ذہانت بھی بہت سے نئے چیلنجز کا باعث ہے۔ اور اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ یہ مشین غلط معلومات کو وسیع پیمانے پر نہ پھیلائے اور خاص طور پر اُن لوگوں کی تنہائی میں مزید اضافہ نہ کرے جو پہلے سے ہی اکیلے ہیں۔
مصنوعی ذہانت کی رہنمائی کرنا ضروری ہے تاکہ ہر فرد میں سوشل میڈیا کے ذریعے ابلاغیات کی ان مختلف شکلوں کے استعمال اور ترقی کے بارے میں ذمہ دارانہ آگاہی ہو۔ابلاغیات کے لئے ضروری ہے کہ مکمل انسانی زندگی کی طرف رُخ کیا جائے۔