کلیسیا کو سچائی کی گواہی محبت کے ساتھ دینی چاہیے۔ پاپائے اعظم لیو چہاردہم

مورخہ 30اپریل 2026کو پاپائے اعظم لیو چہاردہم نے جرمنی کے شہر کولون کی آرچ ڈایوسیس کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کلیسیا کے عالمی مشن اور مکالمے کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ ملاقات آرچ ڈایوسیس کے ”یونیورسل چرچ اینڈ ڈائیلاگ آفس“کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر ہوئی۔پوپ لیو نے اس موقع کو کلیسیا کی عالمگیریت اور مکالمے کی اہمیت پر غور کرنے کا موقع قرار دیا۔
پوپ لیونے کہا کہ مسیح کے جی اٹھنے کی روشنی میں کلیسیا خود کو تمام اقوام کی طرف بھیجا گیا محسوس کرتی ہے۔ زبردستی مسلط کرنے کے لیے نہیں بلکہ محبت کے ساتھ سچائی کی گواہی دینے کے لیے۔ انہوں نے کہا کہ مکالمہ،بدلے کی بجائے،رفاقت کو مضبوط کرتا ہے، سمجھ بوجھ کے راستے کھولتا ہے اور امن قائم کرتا ہے۔ اور مسیح خداوند مکالمہ اور اشتراک کے ذریعے کلیسیا کو دنیا کے لیے اتحاد اور اْمید کی علامت بناتا ہے۔
آخر میں پوپ لیونے کہا کہ کلیسیا کی اصل طاقت اس کی خدمتِ محبت میں ہے، اور انہوں نے اپیل کی کہ خصوصاً مشرقِ وسطیٰ کے متاثرہ مسیحیوں اور مہاجرین کی مدد جاری رکھی جائے تاکہ وہ کلیسیا کی عالمگیر قربت کو محسوس کر سکیں۔