پوپ فرانسس کا رواں مہینے کے لیے اپنے دْعائیہ ارادے کااعلان

مورخہ یکم نومبر2023 کوپوپ فرانسس نے رواں مہینے کے لیے اپنے دْعائیہ ارادے کااعلان جاری کیا جس میں انہوں نے مومنین سے کہا کہ میرے لئے دْعاکریں۔

نومبر کے مہینے کیلئے ”دی پوپ ویڈیو“ میں پوپ فرانسس نے مومنین سے کہا ہے کہ خداسے میرے لئے دْعا کریں کہ وہ مجھے برکت دے۔انہوں نے کہا کہ آپ کی دْعا مجھے طاقت بخشتی، کلام ِمقدس کو سننے اور کلیسیا کا ساتھ دینے میں مدد دیتی ہے۔

پوپ فرانسس مومنین کو یاد دلاتے ہیں کہ یہ حقیقت ہے کہ اگر کوئی پوپ ہے تو اِس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اپنی انسانیت کھو بیٹھتے ہیں۔ اس کے برعکس میری انسانیت ہر روز خدا کے مقدس اور وفادار مومنین کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پوپ بننا بھی ایک عمل ہے۔ اور اس عمل میں، وہ سیکھتا ہے کہ کس طرح زیادہ خیراتی، زیادہ رحم کرنے والا، اور سب سے بڑھ کر، خدا ہمارے باپ کی طرح زیادہ صبر کرنے والابنتاہے۔

اپنے پیغا م کے اختتام میں پوپ فرانسس نے مومنین سے دوبارہ کہا کہ میرے لیے دْعا کریں۔

 

Daily Program

Livesteam thumbnail