پوپ فرانسس نے بین الکلیسیائی شب ِ بیداری کی عبادت کے دوران کہا کہ ”مسیحی اتحاد خاموشی میں بڑھتا ہے“۔
مورخہ 30ستمبر 2023کو پوپ فرانسس نے بین الکلیسیائی شب ِ بیداری کی عبادت کے دوران کہا کہ ”مسیحی اتحاد خاموشی میں بڑھتا ہے“۔جو کہ کلیسیاء کے ضروری عناصر میں سے ایک ہے۔ یہ دْعائیہ تقریب 4تا29 اکتوبر 2023 کو روم میں سنڈ کی 16ویں جنرل اسمبلی کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی۔اس خاص دعائیہ تقریب میں قسطنطنیہ کے ایکومینیکل پیٹریارک بارتھولومیو I، کینٹربری کے آرچ بشپ جسٹن ویلبی، یروشلم تھیوفیلس III کے یونانی آرتھوڈوکس پیٹریارک اور چرچ کے دیگر سربراہان اور مختلف مسیحی وفود نے شرکت کی۔
پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں سنڈ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کرنے والے مومنین کو رْوح القدس کے سپرد کیا۔انہوں نے کہا کہ خاموشی میں متحد ہونا خود کو خدا اور اپنے آپ کا سامنا کرنے پر مجبور کرنے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے، جو سنڈی عمل کی کامیابی کے لیے مفید ثابت ہوگا۔
یہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ خاموشی کلیسیاء میں، برادرانہ رابطے کو ممکن بناتی ہے۔ جہاں روح القدس نظریات کو متحد کرتی ہے۔
پوپ فرانسس نے کہا: ”سنڈی“ ہونے کا مطلب ایک دوسرے کا اس طرح خیرمقدم کرنا ہے۔ کہ ہمارے پاس بانٹنے اور سیکھنے کے لیے کچھ ہے۔اور یہ کہ ”روحِ حق“ کو سننے اور یہ جاننے کے لیے اکٹھے ہو ں کہ خُداوند کلیسیاؤں سے کیا کہہ رہا ہے۔
پوپ فرانسس نے یہ بھی دْعا کی کہ خاموشی کے ذریعے مسیحی اتحاد کا حصول ہر مسیحی کو خْداکے قریب لے آئے گا۔
انہوں نے مزید کہا اسی لیے ہم اپنی دْعا کرتے ہیں کہ دوبارہ خاموش رہنا سیکھیں تاکہ باپ کی آواز، یسوع کے بلاؤے اور روح کی آہ کو سْن سکیں۔
آئیں دْعا کریں کہ سنڈ ایسی جگہ بنے جہاں رْوح القدس کلیسیاکوافواہوں، نظریات اور تفرقات سے پاک کرے گا۔