پاپائے اعظم لیو چہاردہم کی جانب سے تنظیم برائے بحری رسالت کا قیام

مورخہ 13 نومبر2025 کوپاپائے اعظم لیو نے تحریری طور تنظیم برائے بحری رسالت کو باضابطہ ادارے طور پر قائم کر دیا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے اس کے قوانین کی منظوری بھی دے دی ہے۔
پوپ لیو نے کہا کہ کلیسیاایک طویل عرصے سے بحری لوگوں یعنی ملاحوں، جہاز رانی کرنے والوں، ماہی گیران اور ان کے خاندانوں کی روحانی ضروریات پوری کرنے کے لیے سرگرم ہے۔ نئی تحریر میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ کلیسیا ہمیشہ سے ایسے مومنین کے لیے خصوصی انتظام کرتی آئی ہے جو نقل و حرکت یا پیشہ ورانہ مجبوری کے باعث پاسبانی خدمات سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔
اس تحریرکے مطابق اس نئے ادارے کا قیام کلیسیا کی اس خواہش کا اظہار ہے کہ سمندری خدمت مزید جوش وجذبہ اور لگن کے ساتھ آگے بڑھے، اور دنیا بھر میں سمندر سے وابستہ لوگوں کی پاسبانی خدمت کی جا سکے۔ 

Daily Program

Livesteam thumbnail