روزوں کے ایام تبدیلی اور آزادی کے ایام ہیں۔پوپ فرانسس
رواں سال 2024 میں پوپ فرانسس نے روزوں کے ایام کے لیے اپنے پیغام میں مومنین کو دعوت دی ہے کہ وہ دْعا کے لیے وقت نکالیں۔ اپنے ضرورت مند بھائیوں اور بہنوں کی مدد کریں، تاکہ ہماری اپنی زندگیوں کے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگیوں کو بھی بدلا جا سکے۔
پوپ فرانسس نے بنی اسرائیل کے مصر کی غلامی سے آزادی کے سفر کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ روزوں کا ہمارا یہ سفر دْعا،توبہ اور تبدیلی کے ذریعے فضل کا موسم ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے روزوں کے ایام ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ یہ خدا ہی ہے جو پہل کرتا ہے۔وہ انتظار کرتا ہے کہ کب ہم اْس کے حضور جائیں۔وہ اتنا رحیم ہے کہ ہمارے گنہگار ہونے کے باوجود ہمیں معاف کرتا ہے۔
تاہم روزوں کا موسم فضل کا موسم اورتبدیلی کا وقت ہے۔یہ ایسا وقت ہے جس میں ہم پْرانی زندگی ترک کر کے ایک نئی زندگی اپنا سکتے ہیں۔جس میں ہمیں انصاف کے نئے معیار مل سکتے ہیں۔ اور ایک ایسی کمیونٹی جس کے ساتھ ہم اْس راہ پر آگے بڑھ سکتے ہیں جس پر ابھی تک کوئی نہیں گیا۔
پوپ فرانسس نے اپنے پیغام کو اس اْمید پر ختم کیا کہ خدا کرے روزوں کا یہ بابرکت وقت ہمارے لئے اس حد تک تبدیلی کا وقت بن جائے جس میں ہر ایک تخلیقی صلاحیتوں کے پھوٹنے اورنئی زندگی کی چمک دیکھے۔