دْنیا میں امن کیلئے مقدسہ مریم کی شفاعت طلب کریں۔پوپ فرانسس
مورخہ 8مئی 2024کوپوپ فرانسس نے مومنین پر زور دیا کہ وہ مئی کے اِس بابرکت مہینے میں پاک روزری کی عبادت کریں۔تاکہ مقدسہ مریم کی سفارشوں کی بدولت مقدس سرزمین، یوکرین، فلسطین، اسرائیل اور میانمار میں امن قائم ہو۔
انہوں نے دنیا بھر میں جنگوں اور تنازعات سے دوچار حالات کو مقدسہ ماں کے سپرد کیا اور مومنین کو دعوت دی کہ وہ پاک روزری کی عبادت کی عظیم قدر کو دوبارہ دریافت کریں۔
پوپ فرانسس نے نوجوانوں، بیماروں، بوڑھوں اور نوبیاہتا جوڑوں کو مقدسہ مریم کے سپرد کیا۔اپنے پیغام کے آخر میں رسولی برکات دینے سے پہلے پوپ فرانسس نے تمام مومنین سے درخواست کی کہ اس مئی کے مہینہ میں پاک روزی کی عبادت کی اہمیت کو پہچانیں تاکہ مقدسہ ماں کی سفارشوں کی بدولت خدا سے برکات حاصل کرسکیں۔