دْنیا تباہ ہو رہی ہے، ابھی وقت ہے جنگیں بند کرو!پوپ فرانسس
مورخہ 24ستمبر2024کو پوپ فرانسس نے کمیونٹی آف سینٹ Egidioکے زیر اہتمام بین الاقوامی اجلاس برائے امن کے شرکاء کے نام اپنے پیغام میں سیاسی رہنماؤں کو ہتھیاروں کو خاموش اور مومنین کو دنیا میں بھائی چارے کو فروغ دینے کی تلقین کی۔
انہوں نے کہا کہ اب ہم دنیا کو تباہ کر رہے ہیں! ابھی بھی وقت ہے کہ ہم رْک جائیں!ماضی میں اکثر مذاہب کو تنازعات اور جنگوں کو ہوا دینے کے لیے استعمال کیا جاتا تھالیکن اس کا خطرہ ہمارے اپنے دور میں بھی برقرار ہے۔
اپنے پیغام کے اختتام میں پوپ فرانسس نے زور دیا کہ ہمیں امن کے لیے دْعا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔