جنگ لوگوں کو اْن کے بنیادی حقوق سے محروم کرتی ہے۔پوپ فرانسس
مورخہ 10دسمبر2024کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر، پوپ فرانسس نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ جنگ کی وجہ سے اپنے بنیادی حقوق سے محروم لاکھوں لوگوں کی امن کی فریاد سنیں۔انہوں نے تمام راہنماؤں سے اپیل بھی کی ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت ہر انسان کے وقار کو برقرار رکھنے اور اْس کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔
یاد رہے انسانی حقوق کا عالمی دن ہر سال 10 دسمبر کو منایا جاتا ہے، جس کی بنیاد 1948 میں رکھی گئی تھی۔اِس دن کو منانے کا مقصد انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا۔