جب آپ حقیقی معنوں میں خدا کو جان لیتے ہیں تو سب کچھ بدل جاتا ہے۔پوپ فرانسس

مورخہ 15ستمبر2024کوپوپ فرانسس نے مومنین کو یا د دلایا کہ خداوند کی پیروی کریں اور خود کو اُس کی انجیل کے مطابق تبدیل ہونے دیں تاکہ آپ حقیقی معنوں میں بدل سکیں۔ 
انہوں نے کہا کہ ہماری ذہنیت دنیاوی ہے لیکن ہمیں پھر بھی خدا کو بہتر طور پر جاننے کی ضرورت ہے۔تاکہ ہمارے دل اور دماغ بدلیں۔پوپ فرانسس نے کہا خداکو جاننے کیلئے اْس سے ملاقات کرنا بہت ضروری ہے۔ یہ ملاقات آپ کے سوچنے کا انداز، آپ کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ تعلقات، قبول کرنے اور معاف کرنے کی جذبات، آپ کی زندگی میں کچھ بھی انتخاب کرنے کی صلاحیت، سب میں رہنمائی کرتی ہے۔
پوپ فرانسس نے آخر میں کہا کہ جب آپ حقیقی طور پر یسوع کو جان لیتے ہیں تو سب کچھ بدل جاتا ہے۔