آئیے روح القدس کے ساتھ چلیں۔پوپ فرانسس

  مورخہ 4اکتوبر 2023کو پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں سِنڈ کی سولہویں جنرل اسمبلی کی افتتاحی پاک ماس میں مومنین کو اعتماد اور خوشی سے روح القدس کے ساتھ چلنے کی دعوت دی۔

پوپ فرانسس نے کہا، ہمیں انسانی حکمت عملی، سیاسی حساب کتاب یا نظریاتی لڑائیوں پر مشتمل خالصتاً فطری نظریہ کی ضرورت نہیں ہے۔ بلکہ ہم یہاں یسوع کے ساتھ چلنے کے لیے آئے ہیں، جو باپ کی حکمت کی بڑائی کرتا اور اُن کو خوش آمدید کہتا ہے جو تھکے ہوئے اور مظلوم ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یسوع نے ہمیں ایک ایسی کلیسیا بننے کی دعوت دی ہے جو خدا کے منصوبے پر غور کرتی اور موجودہ صورتِ حال کو سمجھتی ہے۔

آخر میں پوپ فرانسس نے مومنین کو مقدس فرانسس کے نقش قدم پر چلنے کی دعوت دی۔او ر بتایا کہ جس طرح مقدس فرانسس نے کلیسیا میں خدمت کی سِنڈ ہمیں بالکل اْسی طرح کلیسیا میں خدمت کرنے کی یاد دلاتا ہے۔انہوں زور دیتے ہوئے پھر سے کہا کہ سِنڈسیاسی اجتماع نہیں ہے بلکہ روح کے ساتھ عہد بندی ہے۔روح  القدس اکثرہمیں کچھ نیا بنانے کے لیے ہماری توقعات کو توڑ دیتا ہے۔ اس لئے آئیے ہم بھروسے اور خوشی سے اپنے آپ کو روح القدس کے سپرد کرتے ہوئے اس کے ساتھ چلیں۔

 

Daily Program

Livesteam thumbnail