کیلے کا چھلکا زمین پرپھینک کر ماحول کو آلودہ کرنے کی بجائے اس کے فوائد جانیں

سارا سال آسانی سے دستیاب یہ پھل میگنیشم اور پوٹاشیم سے بھرپور ہونے کی وجہ سے متعدد فوائد کا حامل ہوتا ہے جبکہ بچوں کی اچھی نشوونما کے لیے بھی اس کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔تاہم اس کا چھلکا بھی آپ کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے

٭کیلوں کے چھلکے ورم کش خصوصیات رکھتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ یہ کیڑوں کے کاٹنے، چھوٹی خراشوں یا سورج کی شعاعوں سے جلد جلنے کے لیے بہترین ہوتے ہیں، بس آپ کو چھلکا متاثرہ حصے پر رکھنا ہے، یہ عمل اس وقت تک کریں جب تک کچھ ریلیف محسوس نہ ہو۔

٭اگر جسم کے کسی حصے میں لکڑی کا کوئی ذرہ پھنس گیا اور تکلیف ہورہی ہے تو کیلے کے چھلکے سے مدد لے سکتے ہیں، بس متاثرہ حصے کو اس سے ڈھانپ دیں، جس میں موجود اجزا  اس پھانس کو نکالنے میں مدد دیں گے

٭کیلوں کے چھلکے جلدی خارش، سوجن، سرخی اور زخم کو تیزی سے کم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، اس میں موجود فیٹی ایسڈز یہ کام کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے کیلے کا چھلکا لے کر متاثرہ حصے پر لگائیں، اسے ایک گھنٹے یا رات بھر کے لیے چھوڑ دیں۔ یہ عمل روزانہ دہرائیں۔

٭کیلے کے چھلکے اس کے پھل کی طرح ہی پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ ایسا اہم جز ہے جو ہمارے جسم اور آپ کے باغ دونوں کے لیے اہم ہے۔ کیلے کے خشک چھلکے موسم بہار کے آغاز میں کسی بلینڈر میں پیس لیں اور اس سفوف کو نئے پودوں اور بیجوں پر چھڑک دیں۔ گلاب کی متعدد اقسام اور دیگر پودوں کو اس سفوف سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔

٭کیا کیڑے آپ کے گلاب یا دیگر پودوں پر حملہ کرتے ہیں؟ تو خشک یا ایک یا دو انچ تک کٹے ہوئے کیلے کے چھلکوں کو گہرائی میں کیڑوں سے متاثرہ پودے کی بنیاد کے گرد لپیٹ دیں اور پھر بہت جلد ہی یہ خطرناک کیڑے اس پودے کی جان چھوڑ دیں گے۔ کبھی بھی پورا چھلکا یا کیلوں کو اس کام کے لیے استعمال نہ کریں کیونکہ یہ دیگر جانوروں کو اپنی جانب متوجہ کریں گے جو کھود کر انہیں نکال کر کھا جائیں گے جبکہ پودا بھی تباہ ہوکر رہ جائے گا۔

Tags

Daily Program

Livesteam thumbnail