نایاب جامنی شہد
شہد ایک لیس دار میٹھا سیال ہے جو شہد کی مکھیاں پھولوں کے رس کی مدد سے بناتی ہیں۔ شہد انسان کے لیے خداوند کی عطا کردہ ایک بیش قیمت نعمت ہے۔ تمام غذائی نعمتوں میں شہد کو ایک ممتاز درجہ حاصل ہے۔
سائنسی اصطلاح کے مطابق شہد ایک مفید دوا اور غذا ہے، شہد کی مکھی میں قدرت نے شہد بنانے کی خاص صلاحیت رکھ چھوڑی ہے۔ شہد بنانے کے لئے شہد کی مکھیاں اپنے منہ کے اندر ایک کیمیائی عمل کرتی ہیں اور شہد کو پکانے کے لئے اپنے پروں کا بھی استعمال کرتی ہیں۔شہد کی مکھی شہد بنانے کے کام کا آغاز پھولوں سے امرت (Nectar) اکٹھا کرنے سے کرتی ہے۔ نیکٹر ایک میٹھا رس ہوتا ہے جو پھولوں میں زیادہ تر شکری مادے سے بنتا ہے اور حشرات جیسے شہد کی مکھیوں، پتنگوں اور تتلیوں کو لبھاتا ہے تاکہ وہ پھولوں کے پاس آئیں۔
عام طور پر جو شہید استعمال کیا جاتا ہے۔ وہ شوخ براون رنگ کا ہوتا ہے۔لیکن مریکہ کے شہر نارتھ کیرولائنا میں ایسا شہد پیدا ہوتا ہے جو دنیا میں کہیں نہیں پایا جاتا۔ اس شہد کا رنگ جامنی ہے۔امریکی شہر نارتھ کیرولائنا میں پیدا ہونے والے اس شہد کی کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آئی ہے تاہم ایسا جامنی رنگ کا شہد دنیا کے کسی اور علاقے میں نہیں پایا جاتا۔ یہ شہد نارتھ کیرولائنا کے ریتیلے ٹیلوں والے علاقے میں پایا جاتا ہے۔
جامنی شہد اب مشہور ہوتا جا رہا ہے اور دنیا بھر کے صارفین اس میں دلچسپی لے رہے ہیں لیکن یہ انتہائی نایاب ہے۔جامنی رنگ کا یہ نایاب شہد ذائقے میں روایتی شہد سے زیادہ میٹھا ہے جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وہاں پائے جانے والے پھلوں کی وجہ سے ایسا ہو سکتا ہے جس کا رس مکھیاں چوس کر شہد بناتی ہیں۔