صندل کی لکڑی اتنی مہنگی کیوں؟

صندل کی لکڑی کو دنیا بھر میں اس کی خوشبوکی بناپرجانا اور پسند کیا جاتا ہے جبکہ سرخ صندل کو اس کی پائیداری کی بنا پرنہ صرف مہنگے داموں خریدا جاتا ہے بلکہ کئی امراض میں علاج کی غرض سے بھی استعمال کیاجاتا ہے۔ اس کی سرخ رنگت ہی اسے دوسری لکڑیوں کے مقابلے میں الگ پہچان دیتی ہے اور یہی اس کی پسندیدگی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

سرخ صندل کو خون صندل بھی کہاجاتا ہے کیونکہ لوگ اس کے پیچھے ایک دوسرے کی جانیں لے لیتے ہیں یہ لکڑی سرخ رنگت کی ہوتی ہے اور صرف بھارت کے علاقے تامل ناڈو اور آندھرا پردیش میں پھیلی سیشا چلم پہاریوں میں پائی جاتی ہے۔سرخ صندل کی سب سے زیادہ مانگ یورپی ممالک اور چین میں ہے۔ صرف ایک کلو لکڑی کی قیمت دس سے پندرہ ہزار روپے تک ہوتی ہے اور یہی آگے بڑھ کر کروڑوں تک جاتی ہے۔
اس درخت کے قیمتی ہونے کی بناپر بھارتی حکومت کی جانب سے اس کی کٹائی پرسخت ترین پابندی عائد کی گئی ہے جس کے مطابق درخت کاٹنے پر گیارہ سال تک کی قید اور لاکھوں روپے جرمانے کی سزاہے۔صندل کی کٹائی پر پابندی کی بناپر اس کی غیر قانونی کٹائی اوراسمگلنگ کو روکنے کے لئے ہر طرح کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ جس میں جدید ترین ٹیکنالوجی کو بھی استعمال کیا جارہا ہے اس کے باوجود صندل کی اسمگلنگ کو روکا نہیں جاسکا اور یہ ابھی تک جاری ہے جبکہ اس کوشش میں اب تک درجنوں لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ لکڑی رنگت اور مضبوطی کی بنا پر چین میں تاریخی اہمیت رکھتی ہے اور اس سے تیار فرنیچر مہنگے داموں فروخت کئے جاتے ہیں۔
سرخ صندل کی لکڑی میں اینٹی بیکٹیریل خواص پائے جاتے ہیں یہی وجہ ہے صندل کا پاؤڈر جلد کی حفاظت کے لئے تیار کئے جانے والی پروڈکٹ میں استعمال کیاجاتا ہے، صندل پاؤڈرکوعرق گلاب یا ناریل کے تیل میں مکس کر کے چہرے پر لگانے سے داغ دھبے دور ہوجاتے ہیں اور ساتھ سورج سے ہونے والی گہری رنگت کو نکھارنے میں بھی اس کا کوئی ثانی نہیں یہی وجہ ہے کہ اسے سن اسکرین کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

درد کش خصوصیات کی بناپر درد دور کرنے والی بام اور مرحم میں کثرت سے استعمال کیاجاتی ہے، متاثرہ جگہ پر اس کا استعمال درد اور سوزش سے نجات دلاتا ہے۔صندل کی سرخ لکڑی میں ایسے اہم اجزا پائے جاتے ہیں جو کسی بھی چوٹ کے نتیجے میں اینٹی سیپٹک کا کام کرتے ہیں اور زخم کو جراثیم سے محفوظ رکھتے ہیں، اس کے لئے اس کی لکڑی کے پانی کو زخموں پر لگانے سے زخم جلد مندمل ہوتے ہیں۔

یہ بھی کہاجاتا ہے کہ اس کے پاؤڈرکی کچھ مقدار کھانے سے نظام ہاضمہ بہتر کام کرتا ہے اور ساتھ ہی قوت مدافعت میں بھی اضافہ کا سبب بنتا ہے لیکن اس پر کوئی تحقیق یا سائنسی شواہد موجود نہیں ہے۔جبکہ یہ چین میں حکمت کی کئی ادویات میں استعمال کی جاتی ہے یہی وجہ چین اس لکڑی کا دنیا بھر میں سب سے بڑا خریدار ہے۔


 

Daily Program

Livesteam thumbnail