شوبل پرندہ

شوبل پرندہ دنیا کے انتہائی عجیب وغریب پرندوں میں سے ایک ہے۔یہ پرندہ صاف پانی کی دلدلوں اور کھاڑیوں میں رہتا ہے۔یہ سوڈان، یوگینڈا، کانگو، روانڈا، تنزانیہ، کینیا، وسطی جمہوری افریقہ، بوٹسوانا اور کیمرون میں پایا جاتا ہے۔ اس کی جسمانی اونچائی 50 انچ جبکہ کچھ اقسام میں 60 انچ تک بھی ہوتی ہے۔چونچ سے دْم تک کی لمبائی 55 انچ اور پروں کا پھیلاؤ 7 فٹ تک ہوسکتا ہے۔

شوبل ایک گوشت خور پرندہ ہے۔اس کی خوراک میں مختلف اقسام کی مچھلیاں بالخصوص کیٹ فش،مونیٹرچھپکلی،مینڈک،روڈنٹ چوہے،ننھے کچھوے،مگر مچھ کے بچے،آبی پرندوں کے چوزے اور تو اور کچھ شوبل افریقی ہرن کے بچے کھاتے بھی پائے گئے ہیں،یہ اپنا گھونسلا دلدلی گھاس سے بناتا ہے۔ مادہ شوبل ایک موسم میں 1 سے 3 انڈے دیتی ہے۔جن سے 30 دن میں چوزے نکلتے ہیں۔
اس کی عمر 35 سال تک ہوتی ہے۔ یہ رات کو شکار پر نکلتا ہے۔ یہ پرندہ گھروں میں بھی پالا جاتا ہے اور انسان سے جلد مانوس ہوجاتا ہے۔

Daily Program

Livesteam thumbnail