مقدس یوحنا بپٹسٹ دی لاسال

 آپ فرانسس کے ریمزنامی شہر میں 1651 میں پیدا ہوئے۔1678 میں سیمنری کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد کا ہن بنے۔ اْپ نے اہم عہدوں کو چھوڑ کر اپنے آپ کو غریب بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے وقف کر دیا۔آپ کی اسی خدمت اور لگن کے باعث ایک نئی جماعت نے جنم لیا جو مسیحی سکولوں کے برادران کے نام سے مشہور ہو ئی۔
 سن 1684میں آپ کے پہلے بارہ ساتھیوں نے عہد بندی کی اور اپنے آپ کو مقدسہ مریم کی نگرانی میں دے دیا۔درس و تدریس میں آپ نے لاطینی کی بجائے فرانسیسی زبان پر زور دیا۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ آپ نے برطانیہ کے شہنشاہ جیمز دوم کی دعوت پر 1698 میں شرفاء اور اعلی طبقے کے لئے بھی سکول کھولا۔
سن 1717میں آپ نے جماعت کے سردار ہونے کے فرائض سے سبکدوش حاصل کی اور اب اپنا بیشتر وقت کتب لکھنے اور جماعت میں آنے کی خواہش رکھنے والے نوجوانوں کی روحانی مدد کرنے میں وقف کیا۔آپ سے 1719کو پاک جمعہ کے روز وفات پا گئے۔
 اے خداوند ہمارے خدا! تْو نے مقدس یوحنا بپٹسٹ کو چنا، تاکہ غریب بچوں کی تعلیم و تربیت کا بندوبست کرے۔عطا کرکہ ہم بھی تیری کلیسیا میں اس کام کو جاری رکھ سکیں۔ آمین

Daily Program

Livesteam thumbnail