مقدس انسغار

مقدس انسغار801میں امینس فرانس میں پیدا ہوئے۔ بچپن میں آپ نے ایک بیناڈکٹن راہب خانے میں تعلیم پائی۔ آپ خدا کی محبت اور منادی کرنے کے جذبے سے سرشار تھے۔ آپ منادی کے لیے ڈنمارک تشریف لے گئے لیکن جلد ہی وہاں سے آپ کو نکال دیا گیا۔جہاں سے آپ سویڈن چلے گئے اور وہاں آپ نے پہلے گرجا گھر کی بنیاد رکھی۔سن832 میں آپ کو ہمبرگ کا بشپ اور پھر 848 میں بریمن کا آرچ بشپ مقرر کیا گیا۔سن852میں آپ نے دوبارہ اسکنڈے نیویاممالک کا بشارتی دورہ کیا۔ تاہم یہاں کوئی خاطرخواہ کامیابی حاصل نہ ہوئی۔ آپ نے غلاموں کی تجارت کے خلاف بھی آواز اْٹھائی۔ آپ شہادت کے شدت سے خواہشمند تھے۔ تاہم آپ نے رضائے خداوندی سے64برس کی عمر میں طبعی وفات پائی۔
  اے خْداوند خْدا! تیرے فضل سے مقدس انسغار نے پوری زندگی کوشش کی کہ لوگوں کو تیری طرف متوجہ کرے۔بخش دے کہ تجھ پر ایمان لانے والے ہمیشہ سچی راہ پر چلتے رہیں۔آمین

Daily Program

Livesteam thumbnail