قاسم علی شاہ (ممتاز پاکستانی موٹیویشنل اسپیکر)

قاسم علی شاہ ایک ممتاز پاکستانی موٹیویشنل اسپیکر ہیں لیکن ساتھ ساتھ ایک، عظیم  استاد، لائف کوچ اور ایک کارپوریٹ ٹرینر بھی ہیں۔ مزید یہ کہ وہ بہت سے کامیاب تربیتی سیشن منعقد کروانے کا تجربہ رکھتے ہے،وہ مصنف بھی ہیں اور پیشہ ور افراد کے لیے ایک راہنمائی فراہم کرتے ہیں۔اُن کے پاس روایتی دانشمندی اور تازہ ترین تحقیق کو حقیقی زندگی کی مثالوں کے ساتھ ملا کر سادہ اور عملی مشورے دینے کا ایک انوکھا انداز موجود ہے۔ وہ مانتے ہے کہ اخلاقیات، ہنر، شخصیت کی نشوونما اور پیشہ ورانہ حکمت کسی بھی تعلیمی یا پیشہ ورانہ میدان میں سب سے اہم پہلو ہیں۔
قاسم علی شاہ نے ایک استاد کے طور پر اپنا سفر شروع کیا اور آہستہ آہستہ ایک قابل  موٹیویشنل اسپیکر، اخلاقی استاد اور لائف کوچ بن گئے۔ ان کے لیکچرز ان کے پیروکاروں اور بڑے پیمانے پر کمیونٹیز کے لیے مسلسل ترغیب کا ذریعہ ہیں۔ بہت کم وقت میں ان کی حوصلہ افزا ویڈیوز وائرل ہوگئیں اور سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر مقبولیت حاصل کی۔ ان کے لیکچر اپنی علاقائی زبان، اسلوب، مثالوں اور سب سے بڑھ کر طاقت اور لچک کے سفر کی وجہ سے سامعین کے درمیان قابل رشک ہیں۔ انہوں نے شخصیت کی نشوونما اور پیشہ ورانہ کامیابی کے لیے امید، جذبے اور حوصلہ افزائی کے مختلف موضوعات پر ہزاروں متاثرکن سیمینار اور سیشنز دیے ہیں۔ قاسم علی شاہ کے لائیو سامعین کی تعداد تقریباً لاکھوں میں ہے۔ مزید برآں،آپ  ہزاروں سول اور سیشن ججز، نجی شعبے میں ہزاروں اعلیٰ عہدے پر فائز رہنما، سرکاری اداروں اور محکموں، مسلح افواج، سماجی گروپوں اور این جی اوز، تعلیمی ادارے کے علاوہ کئی بین الاقوامی اور قومی دوروں کی مختلف سیمنارز اور ورکشاپس کے ذریعے سے رہنمائی فرما چکے ہیں۔ قاسم علی شاہ نے تیرہ کتابیں تحریر کی ہیں اور سینکڑوں مضامین لکھے ہیں۔ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ان کے کاموں اور کامیابیوں پر سینکڑوں مضامین، بلاگز اور پوڈ کاسٹ لکھے جا چکے ہیں۔

Daily Program

Livesteam thumbnail