کیتھولک ویمن آرگنائزیشن کے نیشنل ڈائریکٹر، سسٹرجنیویو رام لال تین سال کی مدت کے لیے نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن (NCSW) کی رکن مقرر
یہ خبر نہائت شادمانی سے بیان کی جاتی ہے کہ مورخہ 28اگست 2024 وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کیتھولک ویمن آرگنائزیشن کی نیشنل ڈائریکٹر، سسٹرجنیویو رام لال (مریم پروین) SJM کو تین سال کی مدت کے لیے نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن (NCSW) کی رْکن مقرر کردیا۔سسٹر جنیویو کا نام سائبانِ پاکستان کی طرف سے نامزد کیا گیا تھا، جو پیغامِ پاکستان، سینٹر فار پیس، ریکنسیلیشن اینڈ ری کنسٹرکشن اسٹڈیز کا ایک اقدام ہے۔یہ تقرری خواتین کو بااختیار بنانے اور پاکستان میں صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لیے کیتھولک چرچ کے عزم کا ثبوت ہے۔
سسٹر جنیویو کی قیادت اور مہارت بلاشبہ خواتین کے حقوق اور سماجی انصاف کو آگے بڑھانے کے لیے نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن(NCSW)کی کوششوں کو تقویت بخشے گی۔