ڈاکٹرہیلن میری رابرٹس پاکستان کی پہلی مسیحی خاتون بریگیڈیئر

یہ خبر نہایت خوشی سے بیان کی جاتی ہے کہ مورخہ 2جون 2024کو ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹس پاکستان آرمی میڈیکل کور میں بریگیڈیئر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی مسیحی خاتون بن گئیں۔ بریگیڈیئر رابرٹس نے 26 سال تک پاکستان آرمی میڈیکل کور میں بحیثیت پیتھالوجسٹ خدمات انجام دی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹس پاک فوج میں میرٹ اور قومی نمائندگی کی ایک زندہ مثال ہیں۔
وزیر اعظم جنا ب میاں شہباز شریف نے بریگیڈیئر ہیلن میری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہیلن میری رابرٹس پاکستانی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون بریگیڈئیر ہیں۔وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ ہیلن میری رابرٹس نے ثابت کیا کہ خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کو مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی ہلین میری جیسی ہزاروں محنتی خواتین پر بھی فخر ہے۔
ٓریڈیو ویری تاس ایشیا اْردو سروس مسزڈاکٹر ہیلن میری رابرٹ کو بریگیڈیئر کے عہدے پر فائز ہونے اور اْن کی تاریخی ترقی پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔ اِن کی شاندار کامیابی نے نا صرف تاریخ رقم کی ہے بلکہ مسیحیوں کے لئے قابلِ فخر ہے۔دْعا ہے کہ خدا ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹ کواچھی صحت عطا کرے تاکہ وہ بطور بریگیڈیئر اپنی نئی ذمہ داری کو احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں۔

Daily Program

Livesteam thumbnail