پسماندہ اور کمزور لوگوں کی خدمت کرنا کیتھولک کلیسیا کامشن ہے۔فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس

مورخہ 25 ستمبر 2024 کوفضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس نے ہولی فیملی ہسپتال کراچی میں نئے تجدید شدہ پیڈیاٹرک وارڈ کا اپنے دستِ مبارک سے افتتاح کیا۔فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس نے پیڈیاٹرک وارڈ، بے بی جنرل وارڈ، آئسولیشن روم، چلڈرن جنرل وارڈ، نیو بورن بیبی نرسری، اور دیگر وارڈز کا بھی معائنہ کیا۔
 اس دوران گفتگو کرتے ہوئے آرچ بشپ نے معیاری صحت کی دیکھ بھال کے ذریعے انسانیت کی خدمت کی اہمیت پر زور دیا اور خدمات کے جذبے سے سرشار ہسپتال کے عملے کی تعریف کی نیزعطیہ دہندگان کی فراخدلی سے مدد کا شکریہ ادا کیا۔ بشپ صاحب نے بڑھتی ہوئی صلاحیتوں اور اپ گریڈ شدہ سہولیات کو سراہا اور کہا کہ یہ جدت اور تجدید اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو ماہرانہ نگہداشت حاصل ہو۔آخر میں آرچ بشپ نے مسیح یسوع کی تعلیمات کی عکاسی کرتے ہوئے پسماندہ اور کمزور لوگوں کی خدمت کرنے کے کیتھولک کلیسیا  کے مشن پر زور دیا۔
یاد رہے کہ ہولی فیملی ہسپتال کراچی، ایک 230 بستروں پر مشتمل ایک غیر منافع بخش ہسپتال ہے، جو 1954 سے پاکستان کی خدمت کر رہا ہے۔ پاکستان میں اس کی بنیاد 1948 میں میڈیکل مشن سسٹرزنے رکھی۔

Daily Program

Livesteam thumbnail