ملکہ فرشتگان پیرش بھائی پھیرو میں شجرکاری کی مہم کا افتتاح
مورخہ 19مئی2025کو ملکہ فرشتگان پیرش بھائی پھیرو میں ریورنڈفادر قیصرفیروز او۔ ایف۔ایم کیپ پیرش پریسٹ کی قیادت میں شجرکاری کی مہم کا افتتاح کیا گیا۔ ریورنڈ فادر آصف سردار وکر جنرل ،ڈائریکٹر کاریتاس پاکستان،آرچ ڈایوسیس آف لاہوراور کاریتاس پاکستان کی ٹیم نے مل کر پیرش کمپاؤنڈ اور ملکہ امن کی پہاڑی کے دامن میں پودے لگا شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔
ریونڈ فار آصف سردار نے لودا توسعی (Laudato Si)پر نہایت خوبصورت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دھرتی ہم سب کی ماں ہے اور ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اپنی دھرتی ماں کے حفاظت کریں اور سال میں کم سے کم ایک پودا لازمی لگائیں تاکہ ہمارے ارد گرد کا ماحول صاف ستھرا رہے۔ ریونڈ فادرقیصر فیروز نے پودے لگا کر دھرتی کو بچانے کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا نیز درخت لگاؤ،دھرتی بچاؤ کا نعرہ بلند کیا ۔اس موقع ریونڈ فار آصف سردار اور کاریتاس پاکستان کے ممبران کے ہمراہ سب سے پہلے فادر صاحبان، سسٹر صاحبات اور پھر بھٹہ مزدوروں نے پودے لگانے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے پیرش اور ملکہ امن کی پہاڑی کے دامن میں پودے لگائے۔ بعدازاں پیرش کی جانب سے 50 خاندانوں جن میں بھٹہ مزدور،بیوہ خواتین شامل تھیں کو راشن تقسیم کیا گیا جس میں شیرپور ہر چوکی اور کوٹ رادھا کشن کی کلیسیا کے ساتھ ساتھ چرچ کی ملازمین بھی شامل تھے۔
آخر میں ریورنڈ فادر قیصر فیروز نے ریورنڈ فادر آصف سردار،کاریتاس پاکستان کی ٹیم اور مومنین کا بھائی پھیرو پیرش میں شجر کاری مہم کا حصہ بننے پر شکریہ ادا کیا۔
Daily Program
