محبت اور خدمت کے راستے کو گلے لگائیں۔ ریورنڈ فادر پاسکل پولوس

مورخہ  6 اپریل 2024  دومنیکن سسٹرز آف سینٹ کیتھرین آف سیانا کی جماعت کے لیے خوشی کا دن تھا۔ جب چار سسٹرز یعنی، سسٹر صبا شمعون او۔پی، سسٹر جمیلہ عاشق او۔ پی، سسٹر رمشا ریاض او۔ پی اور سسٹرنرما عنایت او۔ پی  کی سینٹ کیتھرین نوویٹ ہاؤس، وارث پورہ، فیصل آبادمیں پہلی عہد بندی ہوئی۔
اس موقع پر پاک ماس کی اقدس قربانی خدا کی نذر گزرانی گئی  جس کی قیادت ریورنڈ فادر پاسکل پولوس  (دومنیکن جماعت کے سردارِ اعلٰی)نے فرمائی۔وعظ کے دوران ریورنڈ فادر پاسکل پولوس نے کہا  پہلی عہد بندی کرنے والی سسٹرز کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ مقدسہ کیتھرین کو اپنی رہنماکے طور پر دیکھیں، کیونکہ اس نے خود کو مکمل طور پر خدا کی مرضی کے حوالے کر دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ آگے کے سفر میں آپ کو بہت سی آزمائشوں اور مصائب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لیکن یاد رکھیں کہ آپ کو  یسوع کی محبت کے زندہ گواہ بننااور اپنے اعمال اور الفاظ کے ذریعے اُس کی بشارت کرنی ہے۔ ایسا کرنے سے، آپ یسوع کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں آپ کے ساتھ چلنے کی دعوت دیتے ہیں۔ مقدس دومینک کے نقش قدم پر چلیں۔ آپ کا مشن خدا کو قریب سے جاننا اور اس کے الہی مشن کو پوری دنیا میں پھیلانا ہے۔آخر میں ریورنڈ فادر پاسکل پولوس نے تمام  مومنین،سسٹرزصاحبات اور ڈومینیکن سسٹرز آف  سینٹ کیتھرین آف سیانا کی جماعت کو دلی مبارکباد پیش کی۔

Daily Program

Livesteam thumbnail