فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر ارشد جوزف کی شہید ہارون ولیم کے اہل خانہ سے ملاقات

مورخہ 21جون2024کو ضلع کرم  میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 5 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ جن میں دو مسیحی اہلکار سپاہی ہارون ولیم، سپاہی انوش روفن بھی شامل تھے۔
سلام آباد کے رہائشی 29 سالہ پاکستان آرمی کے جوان ہارون ولیم کی مسیحی جنازے کی رسومات، سینٹ پال چرچ راولپنڈی میں ادا کر دی گئیں۔ سپاہی ہارون ولیم، ایک مسیحی سپاہی تھے جنہوں نے مادر وطن کے دفاع میں لازوال قربانی دی۔  اْن کے جنازے کی  رسومات  میں وزیر اعظم جناب شہباز شریف، وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات و نشریات، چیف آف آرمی سٹاف، اعلیٰ سول و فوجی افسران، فوجیوں، شہریوں نیزشہید کے خاندان اور عزیز واقارب نے شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی کے سینٹ پال چرچ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس انتہائی افسوسناک واقعے کے نتیجے میں ہارن ولیم اور انوش روبن نے وطن کے لیے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ میسحی برادری نے پاکستان کے لیے ایئرفورس، نیوی اور آرمی میں اپنے خون سے تاریخ لکھی، ہے  اورآج  کا دن ہم سب کے لیے ہم سب کے لیے سبق آموزہے کہ اس ملک کے اندر بسنے والے کروڑوں مسلمانوں کے ساتھ دیگر اقلیتی برادری، جس میں مسیحی، سکھ اور ہندو بھی شامل ہیں، سب نے پاکستان کی خوشحالی اور بقا کے لیے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں آج افواج پاکستان کے افسران اور سپاہیوں کو سلام کرتا ہوں، جنہوں نے پاکستان کے لیے بے شمار قربانیاں دیں، اور اپنے بچوں کو یتیم کرکے ہزاروں کروڑوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچایا ہے۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر،  نے سپاہی ہارون ولیم، سپاہی انوش روفن اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اتحاد اور بہادری قوم کی طاقت کی مثال ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قوم مادر وطن کی عزت کے لیے ان کی خدمات اور قربانیوں کی ہمیشہ یاد رکھے گی۔سپاہی ہارون ولیم کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ راولپنڈی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
  اس پْر افسوس مگر قابلِ فخر موقع پر فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر ارشد جوزف (بشپ آف راولپنڈی /اسلام آباد ڈایوسیس )نے سینیٹر خلیل طاہر سندھو  کے ہمراہ شہید ہارون ولیم کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر ارشد جوزف نے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا نیز لواحقین کی تسلی اور ہارون ولیم کے دائمی سکون کے لیے خصوصی دُعا کی۔ انہوں نے شہید کی قربانی کے جذے کے گہرے احساسات کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے فرض اور اپنے ملک کے لیے لگن کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اور اعلیٰ عسکری قیادت کی  کی جانب سے ہارون ولیم کی قربانی کا اعتراف پاکستان میں مسیحیوں کی نمایاں خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہارون ولیم کی میراث اور قربانی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
 سینیٹر خلیل طاہر سندھو نے ہارون ولیم کی بہادری اور جرات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہارون ولیم کی قربانی نے پوری مسیحی برادری کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ 

Daily Program

Livesteam thumbnail