خواب دیکھنے والے، کہانی سنانے والے اور بصیرت رکھنے والے بنیں۔فوقیت مآب کارڈینل سبیسٹین فرانسس

مورخہ 27نومبر2025کوپینانگ میں عظیم زیارتِ اُمید میں پاک ماس کی صدارت فوقیت مآب کارڈینل سبیسٹین فرانسس نے فرمائی۔ 32 ممالک سے آئے سیکڑوں مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کارڈینل فرانسس نے ایشیائی کلیسیا کو دعوت دی کہ وہ کہانی سنانے والے، خواب دیکھنے والے اور وژن رکھنے والے بنیں۔یہی اس اجتماع کا موضوع بھی ہے:ایشیا کی اقوام کے طور پر ایک ساتھ سفر۔۔ اور وہ ایک نئے راستے سے لوٹ گئے۔
انہوں نے 2006 میں تھائی لینڈ میں ہونے والے کانگریس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کلیسیا دوبارہ بُلائی گئی ہے کہ سب سے عظیم کہانی یعنی یسوع مسیح کی کہانی کو ہمیشہ پاک روح کی رہنمائی میں ایشیا اور دنیا کے سامنے پیش کرے۔
انہوں نے زور دیا کہ یسوع کا وعدہ (یوحنا 14:26) آج بھی زندہ ہے:
تسلی دینے والا، پاک روح۔۔۔ تمہیں سب کچھ سکھائے گا اور جو کچھ میں نے کہا ہے وہ تمہیں یاد دلائے گا۔
کارڈینل فرانسس نے یاد دلایا کہ پاک روح نوجوانوں اور بزرگوں دونوں پر خواب اور رویا نازل کرتا ہے اور اسی روح کی تحریک ہے کہ کلیسیا ایک نیا مستقبل تصور کرے، جو وحدت، خدمت اور اْمید پر قائم ہو۔
انہوں نے مقامی ثقافتوں میں ایمان کے اظہار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایمان جو مقامی ثقافت میں جڑ نہیں پکڑتا، سچا ایمان نہیں ہوتا۔
انہوں نے مومنین کو ترغیب دی کہ وہ کیتھولک ایمان کو اس طرح جئیں اور پیش کریں کہ وہ مقامی ثقافتوں سے ہم آہنگ ہو اور لوگوں کے دلوں تک پہنچے۔
کارڈینل فرانسس نے ویتنام، کوریا، بھارت، کمبوڈیا اور ایشیا کے دیگر ممالک کے مقدسین اور شہداء کا ذکر کرتے ہوئے انہیں ایسے بصیرت رکھنے والے افراد قرار دیا جنہوں نے انجیل کو نئی سرزمینوں تک پہنچایا۔
جیسے جیسے کلیسیاجوبلی سالِ اُمید، ورلڈ یوتھ ڈے 2027 اور سنڈ برائے  سنڈی کلیسیاکے آخری مرحلے کی طرف بڑھ رہی ہے۔انہوں نے تمام کیتھولک مسیحیوں کو دعوت دی کہ وہ پاک روح پر بھروسا رکھیں اور آگے بڑھیں۔
آخر میں انہوں نے صحیفے کی دْعا کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ:
 آ۔۔۔ اے خداوند یسوع!
 

Daily Program

Livesteam thumbnail