بشپ ہاؤس راولپنڈی میں فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد کی سندھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر جناب انتھونی نوید سے ملاقات۔
مورخہ 12مارچ2024 کو سندھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر جناب انتھونی نوید نے بشپ ہاؤس راولپنڈی کا دورہ کیا اور فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد سے خصوصی ملاقات کی۔جہاں ان کا پْرتپاک کا استقبال کیا گیا۔
اس ملاقات کے دوران، فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے انتھنی نوید کو ڈپٹی اسپیکر بننے پر مبارکباد دی۔ پاکستان کی نئی حکومت کے لیے نیک تمنائیں پیش کیں اور مسیحی اہم امور پر بات چیت کی۔
ڈپٹی اسپیکر جناب انتھونی نوید نے کہاکہ انھوں نے سینیٹر اور رکن اسمبلی بننے کے لیے تو کوششیں کیں تھی لیکن انھوں نے خواب میں بھی ڈپٹی سپیکر بننے کے بارے نہیں سوچا تھا۔ وہ کہتے ہیں کیونکہ یہ ایک آئینی منصب ہے تو اس میں قانون سازی کرنے کی گنجائش نہیں۔ لیکن ان کو امید ہے کہ پارٹی کی رہنمائی اور دوستوں کا ساتھ رہا تو ان کی کوشش ہوگی کہ ملازمتوں اور تعلیمی کوٹہ پر عملدرآمد کروائیں اور کرسچن پرسنل لا پر قانون سازی کروائیں۔