آکاش بشیر کی قربانی آج بھی نوجوانوں کو تحریک دیتی ہے۔ ریورنڈ فادراکرم جاوید

مورخہ 15 مارچ 2025 کوسینٹ جونز کیتھولک چرچ یوحنا آباد میں خدا کے خادم آکاش بشیر کی 10ویں یوم ِشہادت کے موقع پر پاک ماس کی اقدس قربانی خدا کی نذر گزرانی گئی۔ جس کی قیادت ریورنڈفادر نوبل لال (ڈائریکٹر آف سینٹ ڈان باسکو ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر یوحنا آباد)نے فرمائی۔
دورانِ وعظ ریورنڈ فادراکرم جاوید نے آکاش بشیر کی قربانی کو خراج ِ تحسین پیش کیا اور بتایا کہ آکاش کی دلیرانہ قربانی بہت سے مومنین کو تحریک دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آکاش نے سینٹ جانز کیتھولک چرچ یوحنا آباد میں رضاکار سیکیورٹی گارڈ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 15 مارچ2015 کو،جیسے ہی ایک خودکش حملہ آورنے اتوار کے روز چرچ میں داخل ہونے کی کوشش کی،لیکن اس 20 سالہ نوجوان نے موت سامنے دیکھ کر بھی ڈگمگایا نہیں بلکہ ثابت قدم رہا، اور بلند آواز سے کہاکہ میں مر جاؤں گا، لیکن میں تمہیں اندر نہیں جانے دوں گا۔ اس دھماکہ میں آکاش بشیر شہید ہو گیا لیکن بہت سے لوگوں کی زندگیاں بچا گیا۔اپنی بہادری اور قربانی کے لیے پہچانے جانے والے، آکاش بشیر کو ویٹیکن کی جانب  سے پاکستان کے پہلے ”خدا کے خادم “ ہونے کا اعزاز ملا ہے۔اپنے پیغام کے آخر میں فادر جی نے کہا کہ خدا کرے کہ آکاش بشیر کی ایمانی گواہی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہے اور تمام مسیحیوں کے ایمان کو مضبوط کرے۔
پاک ماس کے بعد مقدسہ مریم کی پہاڑی کے سامنے آکاش بشیر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایمان کی شمع روشن کی گئی۔

Daily Program

Livesteam thumbnail