کیونکہ آپ بھی اہم ہیں!
یہ حقیقت ہے کہ جب ہم ضرورت سے زیادہ دوسروں کا خیال رکھتے ہیں، تو ہمیں یہ اْمید ہوتی ہے کہ بدلے میں ہمیں عزت،محبت،حوصلہ افزائی یا کم از کم شکرگزاری ملے گی۔ لیکن اکثر ایسا نہیں ہوتا۔ دنیا میں بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو آپ کی نرمی اور ہمدردی کو آپ کی کمزوری سمجھ لیتے ہیں۔ آپ کی قدر کرنے کی بجائے، آپ کا استحصال شروع کر دیتے ہیں۔یہ حقیقت ابتدا میں دل کو بہت دْکھ پہنچاتی ہے کیونکہ ہم یہ توقع رکھتے ہیں کہ جس محبت اور اخلاص سے ہم کسی کا ساتھ دیتے ہیں، وہی ہمیں واپس ملے گا۔ مگر دنیا کے تجربے کچھ اور ہی بتاتے ہیں۔ بعض اوقات لوگ نہ صرف آپ کی قربانیوں کو نظر انداز کرتے ہیں، بلکہ آپ کی ہمدردی اور آپ کے رحمدل ہونے کومحض فائدہ اْٹھانے کا ذریعہ بنا لیتے ہیں۔ یہ وہ مقام ہوتا ہے جہاں آپ کو اپنی حدود کا تعین کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اپنی قدر کو سمجھنا اور جاننا کہ کہاں رْکنا ہے۔ضروری ہے تاکہ آپ کی محبت اور خیال رکھنے کی فطرت کا ناجائز فائدہ نہ اْٹھایا جا سکے۔ کیونکہ بعض اوقات حد سے زیادہ خیال رکھنے والا خود کو ہی کھو دیتا ہے، اور بدلے میں کچھ نہیں پاتا سوائے بے قدری کے۔ اس لیے ضروری ہے کہ دوسروں کی مدد کرتے وقت اپنی خودی کا بھی خیال رکھا جائے، اور اس بات کو سمجھا جائے کہ ہر کسی کی خدمت اور خیال رکھنا آپ کا فرض نہیں ہے، بلکہ آپ کا بھی حق یہی ہے کہ آپ کی بھی عزت کی جائے اور محبت سے پیش آیا جائے۔خود کا خیال رکھیں کیونکہ آپ بھی تو اہم ہیں!
Daily Program
