وقت ایک نایاب تحفہ
ایک عقلمند بوڑھے سے ایک نوجوان لڑکے نے پوچھا کہ زندگی کی سب سے قیمتی چیز کیا ہے؟بوڑھے نے جواب دیا:نہ پیسہ، نہ شہرت اور نا ہی طاقت۔لڑکے نے سوال کیا تو پھر کیا ہے؟بوڑھے نے بتایا کہ زندگی کی سب سے قیمتی چیز وقت ہے۔لڑکا حیران رہ گیا اور بولاوقت؟پھر اْس نے پوچھا: وقت کیوں؟
بوڑھا مسکرایا اور کہا ہاں وقت،کیونکہ وقت ایک ایسی چیز ہے جو ہم سب کے پاس یکساں ہے لیکن یہ ایک ایسی چیز ہے جسے کھو جانے کے بعد ہم کبھی واپس نہیں پا سکتے۔ ہر لمحہ جو ہم نے ضائع کیا وہ ہمیشہ کے لیے چلا جاتا ہے۔ ہر لمحہ جو ہم نے اپنے لئے یا دوسروں کیلئے دانشمندی سے استعمال کیا وہ ایک تحفہ ہے۔اس لڑکے نے ایک لمحے کے لیے سوچالیکن کیا پیسہ ضروری نہیں؟ اْس نے پوچھا: کیا ہم پیسے سے زیادہ وقت نہیں خرید سکتے؟بوڑھے نے قہقہہ لگایا اور بولا نہیں، میرے نوجوان دوست۔پیسہ سے ہم چیزیں خرید سکتے ہیں لیکن وقت نہیں۔ اور اگر ایسا ہو بھی سکتا ہے تو، اگر ہمارے پاس اسے اچھی طرح استعمال کرنے کی صلاحیت نہ ہو تو کیا فائدہ؟پھر لڑکے نے پوچھا تو، میں اپنے وقت کا زیادہ سے زیادہ فائدہ کیسے اْٹھا سکتا ہوں؟
بوڑھا پھر مسکرایا اور بولا بیٹا تم ابھی نہیں سمجھ پاؤ گے لیکن چلو پھر بھی بتایا ہوں۔اپنے وقت کا زیادہ سے زیادہ اور بہتر استعمال کرنے کی کلید یہ ہے کہ اسے اپنے آس پاس کی دنیا پر مثبت اثر ڈالنے کے لیے استعمال کیا جائے۔ دوسروں کی مدد کریں، نئی چیزیں سیکھیں اور ہمیشہ یاد رکھیں، ہر لمحہ تحفہ ہے اگر سمجھداری سے استعمال کریں۔اس دن سے، لڑکے نے اپنے وقت کے ہر لمحے کی قدر کرنے اور اسے دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کے لیے استعمال کرنے کا وعدہ کر لیا۔