زندگی کے ہر لمحہ سے سیکھیں!
زندگی کا ہر لمحہ اور زندگی میں آنے والا ہر انسان ہمیں کچھ نہ کچھ سیکھاتا ہے۔یعنی کوئی بھی جو آپ کو ناراض کرتا ہے وہ آپ کو صبر کر ناسیکھارہا ہے۔کوئی بھی جو آپ کو چھوڑ دیتا ہے وہ آپ کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کا طریقہ سیکھارہا ہے۔کوئی بھی جو آپ کو غصہ دلاتا ہے وہ آپ کو معافی اور ہمدردی کی تعلیم دے رہا ہے۔آپ جس چیز سے نفرت کرتے ہیں وہ آپ کو غیر مشروط محبت کی طرف لے جا رہی ہوتی ہے۔ہر وہ چیز جس سے آپ ڈرتے ہیں وہ آپ کو اپنے خوف پر قابو پانے کی ہمت سیکھارہی ہے۔کوئی بھی چیز جسے آپ کنٹرول نہیں کر سکتے وہ آپ کوہمت د یتے ہوئے اْن چیزوں کوچھوڑنا سیکھا رہی ہے جنہیں آپ کبھی کھونا نہیں چاہتے۔کوئی بھی کامیاب انسان جو آپ کو ملتا ہے وہ آپ کو خود مختار ہونا سیکھارہا ہے۔کوئی بھی مسئلہ جس کا آپ سامنا کر رہے ہیں وہ آپ کو مسائل کا حل بتاتا ہے۔ لوگوں کی طرف سے آپ پر کوئی بھی حملہ آپ کو دفاع کی بہترین شکل سیکھاتا ہے۔کوئی بھی جو آپ کو نیچا دیکھتا ہے وہ آپ کو خالق (خدا) کی طرف دیکھنا سیکھاتا ہے(یعنی رب سے آپ کا تعلق مضبوط کرتاہے)۔زندگی کے ہر مرحلے میں آپ کو جس بھی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے اْس میں ہمیشہ سبق تلاش کریں۔پْرسکون ر ہیں اورخدا کا شکر ادا کریں کیونکہ وہ آخر تک آپ کے ساتھ رہے گا۔ اپنی زندگی میں صرف خود پر بھروسہ رکھیں۔ جب آپ کو اپنی زندگی میں کسی سے دھوکہ ملتا ہے تو آپ مایوس ہوتے اور رونے لگتے ہیں۔لیکن زندگی کی خوبصورتی یہی ہے کہ ایسے لوگوں کو بْھلا کر پھر سے ایک نئی شروعات کی جائے۔بے شک یہ آسان نہیں ہوتا لیکن ناممکن بھی نہیں ہوتا۔جس نے بْرا کیا اْس کا حساب اْوپر والے کو کرنے دیں اور آپ مطمئن رہیں۔
ایک اور بات یاد رکھیں کسی کے بْرے برتاؤ یا نا شائستہ رویہ کی وجہ سے خود کومسلسل پریشانی میں رکھنا،اپنا سر دیوار سے ٹکرانے کے مترادف ہے کیونکہ ایسا کر کے آپ صرف اپنے آپ کو تکلیف دے رہے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ دنیا پریشان کن، شرارتی، احمق اور ناشکرے لوگوں سے بھری پڑی ہے اور آپ زندگی میں کسی نہ کسی موڑ پر اْن سے ملیں گے۔ لیکن سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اْن کے ساتھ حکمت سے گفتگو کی جائے اور صرف اْتنی کی جائے جتنی ضرورت ہو۔ آپ سے ہر کوئی پیار نہیں کر سکتا،نا ہی ہر کوئی آپ کی طرح سوچتا یا آپ جیسا دل رکھتاہے۔اس لئے کچھ چیزوں کو برداشت کرنا اور نظر انداز کرنا سیکھ لیں اور زندگی کے ساتھ آگے بڑھ جائیں۔ اس غصہ، نفرت اور عدم برداشت نے دنیا کے بیشتر مسائل کو جنم دیا ہے اوراب تک کوئی بھی حل نہیں نکلا۔
زندگی مختصر ہے، آپ نہیں جانتے کہ آپ کے پاس کتنا وقت باقی ہے۔اس لئے جیتا بھی وقت ہے اْسے خوشی سے گزار لیں۔کوشش کریں کسی کی آنکھوں میں آنسو ؤں کا باعث نہ بنیں۔بلکہ ہمیشہ دوسروں کے چہرے پر ہنسی کی وجہ آپ ہوں۔ کیونکہ آپ کے جانے کے بعد کوئی آپ کو اس بات سے یاد نہیں رکھے گا کہ آپ کے پاس کتنا پیسہ، مکانات یا کمپنیاں تھی بلکہ آپ نے دوسروں کے ساتھ کیا رویہ رکھا،لوگوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا،اِس بنیاد پر آپ دوسروں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔