درد کا درماں
ایک دفعہ ایک حاملہ ہرن دریا کے کنارے جا رہی تھی۔اور اپنے بچے کو جنم دینے کیلئے پْر سکون جگہ کی تلاش میں دریا کے کنارے پر موجود جنگل کی طرف چل پڑی۔
پھر یوں ہوا کہ اچانک موسم خراب ہو گیا۔ آسمان سے بجلی گری تو جنگل میں آگ لگ گئی۔ گھبراہٹ میں ہرن نے جان بچانے کیلئے آس پاس دیکھا تو ایک اْس کا شکاری نشانہ بنا رہا تھا جبکہ دوسری طرف شیر تھا۔یہ سب دیکھ کر ہرن گھبرائی کہ اس پھیلتی ہوئی آگ میں جل کر مرنا ہو گا یا دریا میں ڈوب کر جان دینی ہو گی۔اگر ان سے بچ گئی تو شکاری مار دے گا یا پھر شیر اپنا نوالہ بنا دے گا۔ ہر سمت خطرہ دیکھتے ہوئے کہ اب بچنے کی کوئی راہ نہیں۔ اُس وقت ہرن کے اختیار میں جو تھااْس نے وہ کرنے کا فیصلہ کیایعنی اپنے بچے کی پیدائش پر توجہ مذکور کی۔اور پھر قدرت کا کرشمہ دیکھئے،ایسا ہوا کہ شکاری نے نشانہ لگایا تو آسمان پر بجلی چمکی، بجلی کی چمک سے شکاری کی آنکھیں اچانک بند ہو گئیں اور تیر شیر کو جا لگا۔زور دار مینہ برسا جس سے جنگل میں پھیلتی آگ ایک دم بجھ گئی۔ ہرن کو اْس کے خالق نے بچا لیا۔بہت بار زندگی میں جب کبھی مشکلات و مصائب آپ کو چاروں طرف سے گھیر لیں تو اْس وقت صرف وہ کام کریں جو آپ کر سکتے ہیں۔باقی چیزیں اْس ذات کیلئے چھوڑ دیں۔ جس نے نظامِ کائنات کو چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے۔ وہی آپ کی حفاظت کرے گا۔