خْدا وندکی راہ تیار کرو

  خداوند یسو ع مسیح نے یوحنا اصطباغی کو تمام نبیوں سے بڑا قرار دیتے ہوئے کہا میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ جو عورتوں سے پیدا ہوئے اْن میں یوحنا اصطباغی سے بڑا کوئی نہیں ہوا۔یوحنا ببتسمہ دینے والے کو یہ بلند رْتبہ اور مقام یسو ع نے اس لئے دیاکیونکہ دیگر نبیوں نے تو صرف خدا کے لوگوں کو مسیحا کے آنے کی خبر دی جبکہ یوحنا نے ناصرف نجات دہندہ کی آمد کے لیے لوگوں کو توبہ کا بپتسمہ دے کر تیار کیا۔بلکہ اْس نے اپنی ماں کے  بطن میں اْچھل کر خوشی کے ساتھ اْس کا استقبال بھی کیا۔ اس کے علاوہ یوحنا اصطباغی نے اپنی تبلیغ میں بنی اسرائیل کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پکارنے والے کی آواز بیابان میں خداوند کی راہ کو تیار کرو اور اْس کی شاہرہ کو سیدھا بناؤ۔ نیز یہ بھی کہا کہ میں تمہیں پانی سے بپتسمہ دیتا ہوں مگر مجھ سے بھی قوی تر آنے والا ہے۔جس کی جوتی کا تسمہ کھولنے کے بھی میں لائق نہیں۔وہ تمہیں روح القدس اور آگ سے بپتسمہ دے گا۔آنے والا مسیحا جب بڑے انتظار اور اْمید کے ساتھ ظاہر ہوا تو صرف نبیوں میں سے یوحنا اصطباغی کو یہ استحقاق حاصل ہوا کہ وہ جس کا اْس نے اعلان کیا حقیقت میں اسے اپنے سامنے دیکھ کر دوسروں کو بھی آگاہ کر سکے کہ دیکھو خدا کا برہ۔

یوحنااصطباغی کی یہ پکار کہ خداوند کی راہ کو تیار کرو کئی سال پرانی اور قدیم ایام کے لوگوں کے لیے تو تھی ہی لیکن ہمارے لیے بھی ہے بالخصوص جب ہم آمد کے موسم کا آغاز کر رہے ہیں۔یہ موسم دعوت دیتا ہے کہ ہم یوحنااصطباغی کی آواز پر کان لگائیں اور خداوند کی راہ کو تیار کریں۔اس لیے آمد کی تیاری کرنا بے حد ضروری ہے کیونکہ یوحنا اصطباغی بھی ہمیں دعوت دیتا ہے کہ ہم توبہ کریں یعنی اپنی سوچ، رویے، اعمال اور کردار کو بدلیں۔

 تاکہ آمد کے اس بابرکت موسم میں اپنی زندگی کو تبدیلی کے راستے پر گامزن کرنے کا ایک بہترین موقع دے سکیں۔

 تو آئیں ہم اس موقع سے بھرپور فائدہ اْٹھائیں کیونکہ آسمان کی بادشاہی نزدیک ہے نیز آمد کے موسم کے دوران یوحنااصطبا غی کے اِن الفاظ خداوند کی راہ کو تیار کرو پر دھیان کرتے ہوئے مسیح کے لیے اپنے آپ کو مکمل طور پر تیار کریں۔ تاکہ پاک دلوں کے ساتھ مسیحا کو اپنے دلوں کی چرنی میں خوش آمدید کہنے کے قابل بنیں۔ آمد کا موسم بہت بہت مبارک ہو!

 

Daily Program

Livesteam thumbnail