حقیقی/مصنوعی

کچھ دن پہلے میں سوئمنگ پول گیا۔ میں نے دیکھا کہ ایک نوجوان ماں اپنی چھوٹی بیٹی کے ہمراہ نہایت خوبصورت سوئمنگ سوٹ میں ملبوس وہاں آئی۔ماں اپنے بالوں میں ہاتھ پھیرتے ہوئے،کسی سے فون پر اونچی آواز میں بات کرنے لگی۔ جب کہ اْس کی بیٹی پول میں جانے کے لیے کھڑی تھی۔ماں نے فون کال ختم کی اور پول کے کھلونے اور سن اسکرین کو میچنگ تولیے پر بکھیرنے کے لیے آگے بڑھی۔پھر صحیح روشنی تلاش کرنے کے بعد، ماں نے اپنا فون لیا اور اپنی بیٹی کے ساتھ چند سیلفیاں لیں۔

جب چھوٹی بچی نے پول میں جانے کو کہا تو ماں نے انتظار کرنے کا بولا۔ کچھ انتظار کے بعد آخرماں نے  اپنی بیٹی کو پول کے سامنے کھڑا کیا۔چھوٹی لڑکی مسکرائی، ماما نے اسے کہا کہ وہ اب کھیل سکتی ہے۔وہ بچی چند منٹ تک تیرتی رہی۔

جبکہ دوسری طرف ماں نے اپنے فون سے کسی اور کو کال ملا لی اور دوسری بات چیت شروع کی جبکہ اس کی چھوٹی بچی نے شائستگی سے بار بار پوچھا:ماں، کیا آپ میرے ساتھ پانی پینے آ سکتی ہیں؟ماں نے وہ نظر انداز کر دیا گیا۔تھوڑی دیر بعد ماں سے چار بار پوچھا،کیا آپ میرے ساتھ کھیلنے آئیں گی؟

ماں نے اس کی طرف دیکھا لیکن فون بند نہیں کیا۔ 10 منٹ کے بعد ماں نے اپنی کال ختم کی۔سوئمنگ کے لئے بچی کی ساری چیزیں اور کھلونے لئے اور بیٹی سمیت پول سے نکل گئی۔

میں وہاں بیٹھا سوچتا رہا کہ میں نے کچھ دیرپہلے کیا دیکھا۔ میں نے تصور کیا کہ اس نے جو تصاویر لیں ہیں ان میں تبدیلی کرے گی اور سوشل میڈیا پرPool time with my daughterٹائٹل دے کر پوسٹ کرے گی۔

اس کے برعکس دوسری مائیں جو اپنے بچوں کے ساتھ گھر پر ہوں گی۔ اْنھوں نے اپنے بچوں کے لئے کھانا پکانے،اْن کی دیکھ بھال کرنے، گھر کی صفائی کرنے اور اپنے بچوں کے ساتھ کھیلنے میں دن گزارا ہوگا۔جب وہ اس تصویر کو دیکھیں گی اور خود کا موازنہ اْس ماں سے کریں گی جو اپنی بیٹی کو سوئمنگ پول لے کر گئی۔اور سوچیں گی شاید میں اچھی ماں نہیں ہوں۔اور ہو سکتا ہے بعض بچے بھی اپنی ماں کے بارے میں یہی خیال کریں۔ لیکن ایسی مائیں اور بچے دونوں ہی نہیں سوچ سکتے کہ اْن کی مائیں پرفیکٹ مائیں ہیں۔کیونکہ اْن ماؤں کے دن کا آغاز اور اختتام اپنے بچوں سے ہی ہوتا ہے۔

یاد رکھیں ہم جو کچھ سوشل میڈیا پر دیکھتے ہیں وہ ہمیشہ حقیقی نہیں ہوتا۔اس لئے گھریلو مائیں اپنا موازنہ نہ کریں۔تم جو ہو جیسی ہو ویسی ہی خوبصورت اور مکمل ہو!آپ کو جان کر حیرت ہو گی کہ آپ میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ حقیقی ہیں!

 

 

Daily Program

Livesteam thumbnail