خدا اپنے لوگوں کو کبھی نہیں چھوڑتا۔ کارڈینل چارلس

مورخہ 24اکتوبر2023کو فیڈریشن آف ایشین بشپس کانفرنس (FABC) کے صدر،میانمار کے کارڈینل چارلس مونگ بو،نے سِنڈ کی سولہویں جنرل اسمبلی کے شرکاء کے ساتھ پاک ماس کی اقدس قربانی خدا کی نذر گزرانی۔ کارڈینل چارلس نے دوران وعظ افسوس کا اظہار کیا کہ میانمار کے مسیحی خروج پر ہیں،جو ناقابل تصور ہونے کے باوجود، اپنے ایمان اور نگاہیں صلیب پر جمائے ہوئے ہیں۔انہوں نے سِنڈکے دوران دی لانگ مارچ ٹو ہوپ آف ہوپ، پیس اینڈ جسٹس پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔  انہوں نے کہا ایمان زندگی کے تاریک ترین اور سب سے ہنگامہ خیز لمحات کے راستے پر روشنی ڈالتا ہے، جس سے ہمیں خدا کے فضل کو دیکھنے کی اجازت ملتی ہے۔

کارڈینل بو نے زور دیتے ہوئے بتایا کہ خدا اپنے لوگوں کو کبھی نہیں چھوڑتا۔ بلکہ جب خدا ہمیں بلاتا ہے تو وہ ہمارا رہنما، ہمارا روڈ میپ اور ہمارا ساتھی بن جاتا ہے۔ابراہیم کی طرح، کلیسیا کو راستباز ہونے کے لیے کہا جاتا ہے، اس یقین کے ساتھ کہ خدا کبھی ناکام نہیں ہونے دیتا۔کارڈینل نے کہا کہ ہمارا سِنڈی سفر اس بات پر زور دیتا ہے کہ انسانیت کو بچانے کیلئے اْمید، امن اور انصاف کی دنیا بنانے کا واحد راستہ تمام لوگوں کی عالمی ہم آہنگی ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ وہ سِنڈی سفر اس یقین سے جاری رکھے ہوئے ہیں کہ ہم تمام زخموں کو مندمل ہوتے دیکھیں گے اور ہر صبر آزما قوم پر اْمید، امن اور انصاف کی ایک نئی صبح چمکے گی۔

 

Daily Program

Livesteam thumbnail