Ralli

  • ”رلّی“ سندھی ثقافت کی امتیازی شناخت

    Dec 26, 2022
    رلّی“ سندھی ثقافت کی ایک امتیازی شناخت ہے۔ اسے عام زبان میں ”کھیس“کہا جاتا ہے۔ ”رلّی“ کپڑوں کے مختلف شکل میں کٹے ہوئے ٹکڑوں کو نفاست سے آپس میں جڑی ہوئی انسانی قد سے لمبی دبیز چادر کو کہا جاتا ہے۔ اسے مختلف تہوں میں سی کر، اوڑھنے یا بچھانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ رلّی،وادی مہران کی تاریخ کا ایسا حسین تسلسل بھی ہے، جو اس سرزمین پرہر دور میں مختلف صورتوں میں نظر آتا ہے۔پانچ ہزار سال قدیم ”موئن جو دڑو“ کے آثار سے بھی”اجرک“ اور”رلّی“کے پرنٹ اور ڈیزائن ملے ہیں۔