یسوع مسیح کا آسمان پر جانا ہمارے لیے جنت کا راستہ کھولتا ہے۔پوپ فرانسس

مورخہ 12مئی 2024کو عیدِ صعود کے موقع پر پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں مومنین سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ یسوع کی باپ کے پاس واپسی ہمارے لیے جنت کا راستہ کھولتی ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ مسیح کا آسمان پر جانا ہمارے لیے ابدی زندگی کا راستہ کھولتا ہے۔ یسوع کا باپ کے پاس واپس جانا ہماری علیحدگی کے طور پر نہیں بلکہ ہماری حتمی منزل کی نشان دہی کرتا ہے۔
پوپ فرانسس نے کہا کہ یسوع قدم قدم پرہماری رہنمائی کرتا ہے تاکہ ہم ہر قسم کی بدکاری سے دور رہتے ہوئے، برائی کا جواب اچھائی سے دیں نیز مصیبت زدہ لوگوں کے قریب رہیں اور انھیں زندگی دینے والے بنیں۔
اپنے پیغام کے اختتام میں پوپ فرانسس نے مومنین کو اپنے آپ سے پوچھنے کی دعوت دی کہ کیا میں یسوع کے نقش قدم پر چل رہاہوں؟کیا میں خدا کے ساتھ ہوں یا عارضی چیزوں سے جڑا ہوا ہوں؟
اس کے بعد انہوں نے کہا خدا کرے مقدسہ ماں مریم خوشی کے ساتھ ابدی جلال کی طرف چلنے میں ہماری مدد کرے۔