غریبوں کے ذریعے خدا ہم سے گفتگو کرتا ہے۔پاپائے اعظم لیو چہار دہم
مورخہ 5دسمبر2025کوپاپا ئے اعظم لیوچہاردہم نے سالانہ کرسمس ویٹی کن "Concert with the Poor" کے موقع پر فنکاروں اور منتظمین سے ملاقات کی۔انہوں نے پوپ فرانسس کے تحت شروع ہونے والے اس اقدام کو ایک ”خوبصورت روایت“ قرار دیا کیونکہ کلیسیاکرسمس کی تیاری کر رہی ہے۔
پوپ لیو نے مسیح یسوع کے بارے میں مقدس پولوس رسول کے الفاظ کو یاد کیا ”جو آپ کی خاطر غریب ہوا، تاکہ آپ اْس کی غریبی کے ذریعے امیر بن جائیں“۔پوپ لیو نے زور دے کر کہا کہ کنسرٹ محض موسیقی کی تقریب یا انسان دوستی کا کام نہیں ہے۔مقدس متی کی انجیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا”جس طرح تم نے میرے ان سب سے چھوٹے بھائیوں اور بہنوں میں سے ایک کے ساتھ کیا، تم نے میرے ساتھ کیا“۔ انہوں نے اپنی ہی رسولی دستاویز Dilexi te سے مزید کہا کہ یہ محض انسانی مہربانی کا معاملہ نہیں ہے بلکہ ایک انکشاف ہے کہ وہ غریبوں کے ذریعے ہم سے گفتگو کرتا ہے۔انہوں نے کہا، انسانی وقار کا انحصار مال پر نہیں ہے: ”یہ ہمارا سامان یا ہماری چیزیں نہیں ہیں بلکہ خدا کی عطا کردہ ہیں اور ہم اْسی کے پیارے بچے ہیں۔“ اس وجہ سے،یہ کنسرٹ سب سے زیادہ غریب بھائیوں اور بہنوں کو ترجیح دیتا ہے۔
موسیقی پر غور کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ موسیقی ”محبت کی ایک شکل ہو سکتی ہے جو دْھن کے ذریعے جو خدا کی طرف لے جاتی ہے۔
اپنے پیغام کے اختتام پہ پاپائے اعظم نے تمام منتظمین،فنکاروں اور مخیرحضرات کا شکریہ ادا کیا۔