خدا اْن تمام والدین کو تسلی اور دلی سکون عطا کرے جو اپنی اولاد کی وفات پر افسردہ ہیں۔پوپ فرانسس
مورخہ 1نومبر2024کوپوپ فرانسس نے نومبر کے مہینہ کے دْعائیہ ارادے کواْن تمام والدین کے نام منسوب کیا جو اپنے بیٹے یا بیٹی کی وفات پر افسردہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدا اْن تمام والدین کو تسلی اور دلی سکون عطا کرے۔
پوپ فرانسس نے کہا کہ جو والدین ایمان میں قائم رہتے ہیں وہ اپنے دْکھ دوسروں کے ساتھ بانٹنے میں تسلی پاتے ہیں جنہوں نے اسی طرح کے نقصان کا سامنا کیا ہے، اور جو اْمید میں دوبارہ پیدا ہوئے ہیں۔
نومبر کے لیے پوپ فرانسس کی دْعا کا مقصد یہی ہے کہ وہ تمام والدین جو اپنی اولاد کے اس دْنیا سے جانے پر سوگ مناتے ہیں خدا کرے وہ تسلی اور سکون حاصل کریں۔