لسوڑا

Cordia dentata

 اس درخت کو سرائیکی میں لسوڑے کا درخت کہا جاتا ہے۔ دراصل یہ اپنے پھل کی مناسبت سے پہچانا جاتا ہے۔ گہرا سایہ دار اور سبز چوڑے پتوں والا یہ درخت علاقے کے قدیمی اور تاریخی حیثیت کا حامل ہے جو ناپید ہوتا جارہا ہے۔ شروع میں اس کا پھل پہلے سبز اور پکنے کے بعدنارنجی رنگ کا ہوتا ہے۔ یہ پھل نہایت شیریں اور لیس دار ہوتا ہے۔ کچے پھل کا اچار بھی ڈالا جاتا ہے جو نہایت مزے دار ہوتا ہے۔ جنوبی پنجاب اپر سندھ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے کچھ علاقے اس کا اصل قدیمی وطن ہیں۔ زندگی میں کئی بار اس کا پھل اور اس کا اچار کھانے کا موقع ملا ہے۔ گو کہ اب بھی یہ درخت کہیں نہ کہیں دکھائی دیتا ہے مگر ناپید ھو رہا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس قدیمی درخت کو حکومت اور عوام مل کر بچانے کیلئے اقدامات کریں۔
 یہ سارا سال رہنے والا درخت ہے۔ جس پرمارچ میں پھول اور جون جولائی میں پھل لگتا ہے جسے لسوڑا کہتے ہیں۔ یہ عام سبزی اور اچار بنانے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ لیکن اس کا اصل استعمال بطور دوا ہوتا ہے۔ اس کی چھال آنتوں کے امراض میں بہت شاندار کام کرتی ہے۔ اس کے علاوہ اس درخت میں زخم مندمل کرنے کی صلاحیت ہے۔ 

Daily Program

Livesteam thumbnail