کوفی عنان (پہلے سیاہ فام افریقی سفارتکار)
کوفی عنان 8اپریل 1938کو،کوماسی گھانا میں پیدا ہوئے۔ اقوام متحدہ کے ساتویں جنرل سیکریٹری تھے۔ ان کا عرصہ جنوری 1997 تا دسمبر 2006ء ہے۔ 2011 میں انہیں اور اقوام متحدہ کو مشترکہ طور پر امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔کوفی عنان پہلے سیاہ فام افریقی سفارتکار تھے جو اقوام متحدہ کے سربراہ جیسے اعلیٰ عہدے پر فائز ہوئے۔وہ اس عہدے پر سن 1997 سے سن 2006 تک کام کرتے رہے۔اس کے بعد انھوں نے شام کے لیے اقوامِ متحدہ کے خصوصی ایلچی کے فرائض بھی نبھائے تاکہ تنازع کا پر امن حل تلاش کیا جا سکے۔کوفی عنان کے دور میں عراق کو جنگ اور ایڈز کی وبا جیسے بڑے مسائل کا سامنا رہا۔
انھیں ان کی خدمات کی اعتراف میں سن 2001 میں امن کا نوبیل انعام دیا گیا۔
انسانی خدمات کے اعتراف میں نوبل انعام حاصل کرنے والے کوفی عنان 18 اگست 2018 کو ُسوئٹزرلینڈ میں 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ان کی وفات کا اعلان کرتے ہوئے کوفی عنان فاؤنڈیشن نے ایک بیان میں کہا کہ’’وہ ایک عالمی مدبر تھے۔ انھوں نے اپنی ساری زندگی شفافف اور پر امن دنیا کے لیے جد و جہد کی ۔جہاں کہیں بھی مشکلات اور ضرورت ہوتی وہ پہنچتے تھے۔ انھوں نے اپنے عزم اور ہمدردانہ مزاج سے بہت لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔ انھوں نے ہمیشہ دوسروں کو اولیت دی، حقیقی رحم دلی، گرم جوشی اور بہترین کارکردگی دکھائی“۔