پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں پہلی بار مسیحی خاتون ایم پی اے سونیا آشر نے پنجاب اسمبلی لاہور میں پنجاب اسمبلی اجلاس کو لیڈ کیا۔
یہ خبر نہایت خوشی سے بیان کی جاتی ہے کہ پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں پہلی بار مسیحی خاتون ایم پی اے سونیا آشر نے مورخہ 11 اگست 2024 کوپنجاب اسمبلی لاہور میں پنجاب اسمبلی اجلاس کو لیڈ کیا۔ مسیحی خاتون ایم پی اے سونیا آشر نے اپنی تقریر میں اپنے اقلیتی اور مسیحی لوگوں کے لئے پاکستان کے ہر شعبہ پے بات کرتے ہوئے یہ ثابت کیاکہ سونیا آشر حقیقی طور پر اپنے ملک اور اپنی مسیحی قوم کے لئے درد رکھتی ہیں اور قائد اعظم کی ہر بات کو یاد کروایا جو انہوں نے 11 اگست 1947 کو اپنی تقریر میں اقلیتوں کے لئے کہی تھی۔نیز انہوں نے بائبل مقدس کو بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کے لئے پنجاب گورنمنٹ سے درخواست کی۔
تمام مسیحی برادری چیف منسٹر آف پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ اور مینارٹی منسٹر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ صاحب کی شکر گزار ہے جنکی بدولت پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پنجاب اسمبلی میں مینارٹی ڈے کے موقع پر ایک مسیحی خاتون ایم پی اے سونیا آشر صاحبہ نے پنجاب اسمبلی کے ہاؤس کو لیڈ کیا ہے۔جو کہ یقینی طور پر مسیحی برادری کے لئے فخر کا باعث ہے۔