سینٹ پائس دہم مائنر سیمنری،کراچی میں کاہنانہ بلاہٹ کے سالانہ سیمینار کا انعقاد

مورخہ 10 جولائی تا 14جولائی2025 سینٹ پائس دہم مائنرسیمنری،کراچی میں کاہنانہ بلاہٹ    کے سالانہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں آرچ ڈایوسیس آف کراچی کے مختلف پیرشز سے30 نوجوانوں نے شرکت کی۔سیمینار کے پہلے روز آرچ ڈایوسیس آف کراچی کے چوپان اعلیٰ  فضیلت مآب آرچ  بشپ بینی ماریو ٹراوس نے نوجوانوں کے ہمراہ یوخرستی قربانی خدا کی نذرگذرانی اور وعظ میں کاہنانہ بلاہٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر ایک انسان کو خُدا نے چُنا ہے۔خُدا ہمیں محبت میں بلاتا ہے اور ہم بدلے میں محبت سے اُس کا جواب دیتے ہیں۔کہانت کی بات کرتے ہوئے بشپ جی نے کہا کہ خدا کی پکار آہستہ آہستہ اپنے آپ کو ظاہر کرتی ہے اور ہماری طرف سے جواب طلب کرتی ہے۔۔ انہوں نے مزید کہا ہر مسیحی کی بلاہٹ کا مقصد خدا کی محبت کو دوسروں میں بانٹنا ہے۔ ہمیں اپنی بلاہٹ کو دل سے سمجھتے ہوئے مسیح یسوع کی پیروی کرنی چاہیے۔ پہلے دن کے دوسرے سیشن میں ڈیکن جوناتھن نے سیمنری کی زندگی پر روشنی ڈالی۔پروگرام کے دوسرے دن ریورنڈ فادر آشر افتخار نے پاک ماس کی اقدس قربانی گذرانی نیز ”خدمت کیلئے بلاوہ“ کے موضوع کو وضاحت سے بیان کیا جبکہ  دوسرے سیشن میں ریورنڈ فادر روبنسن سموئیل نے اپنے کاہنانہ بلاوے کی کہانی نوجوانوں سے شئیر کی۔ سیمینار کے آخری دن ریورنڈ فادر نذر نواب نے ’پاک یوخرست‘کی اہمیت اور روحانیت پر مفصل گفتگو کی۔ پروگرام کے اختتام پر ریورنڈ فادر ایڈوڈ جوزف،وکر جنرل،آرچ ڈایوسیس آف کراچی،ریورنڈ فادر نذر نواب اور ریورنڈ فادر طارق رحمت نے بلاہٹ کے سیمینار میں شریک نوجوانوں کا انٹرویو لیا۔ 
 

Daily Program

Livesteam thumbnail