سینٹ انتھنی پیرش میں ”خاندانی تربیت“ پر ایک روزہ سیمینار
آرچ ڈایوسیس آف لاہور کی طرف سے رواں سال 2024خاندانی تربیت کا سال مختص کیا گیا ہے۔اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں سینٹ انتھنی پیرش میں ایک سیمینار منعقد ہوا۔جس پیرش کے تمام خاندانوں کو مدعو کیا گیا۔ سیمینار کا آغاز گیت اور دُعا سے ہوا اور اس بعد برادر نیامت بشیر نے تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی ہے۔ تمام والدین کا یہاں پر موجود ہونا یقینی طور پر اپنے اپنے گھرانے کی تربیت کے لیے اہم قد م ثابت ہو گا۔ ریورنڈ فادر آصف سردار (وِکر جنرل آرچ ڈایوسیس آف لاہور)نے تمام والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خاندان اولاد کے لیے پہلی درس گاہ ہونے کے ساتھ ساتھ پہلی مذہبی تعلیم و تربیت کا گرجہ گھر بھی ہے۔ اس لیے تمام والدین کو اپنی دنیاوی مصروفیات میں سے بچوں کی تربیت کیلئے وقت نکالنا چاہئے۔ نیز خاندان میں اکٹھے دُعا کرنے اورکلام مقدس پڑھنے کو بھی ترجیح دیں۔ اپنے بچوں کے سامنے کبھی بھی نہ ہی ایک دوسرے چِلائیں اور نہ ہی لڑائی جھگڑا کریں۔ ناراضی اور غصہ میں بھی ایک دوسرے کو عزت دیں۔کیونکہ جیسا آپ کریں گے آپ کے بچے بھی ویسے ہی بنیں گے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے اپنی خاندانی زندگی میں کامیاب رہیں تو آج سے ہی اپنی عادات بدلیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ اپنی اولاد کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر بچوں کو تعلیم کے زیو ر سے ضرور آراستہ کریں۔ تاکہ دنیا میں اچھی زندگی گزار سکیں۔