سسٹر شازیہ اور سسٹر رقیہ کی دائمی عہد بندی۔

مورخہ 6 اپریل 2024سینٹ جانز کیتھولک چرچ، یوحنا آباد،لاہور میں سسٹر شازیہ اور سسٹر رقیہ کے دائمی عہد بندی کے موقع پر ایک پروقار تقریب کاانعقاد کیا گیا۔
 پاک ماس کی اقدس قربانی کی قیادت فضیلت مآب آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شا ء نے کی۔ جبکہ معاونت ریورنڈ فادر خان پولس او ایم آئی،اوبلیٹ آف میری امیکولیٹ کے سابق سپیریئراور ریورنڈ فادر اکرم جاوید،پیرش پریسٹ، سینٹ جانز پیرش، یوحنا آبادنے کی۔
 فضیلت مآب آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شا ء نے اپنے وعظ میں کہا ایسٹر کے خوبصورت اور پْرفضل موسم  میں دائمی عہد بندی، دنیاوی فکروں سے بالاتر ہو کر ایک اعلیٰ روحانی سطح کو اپنانے کی دعوت ہے۔دائمی عہد بندی نہ صرف خدا کے ساتھ زندگی بھر کی وابستگی کی علامت ہے بلکہ محبت اوررحم دلی کے ساتھ دوسروں کی خدمت کرنے کے لیے ہماری لگن کی بھی تصدیق کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رسولوں کی بے لوث محبت کی تقلید کریں،بے شک روحانی تکمیل وقتی پریشانیوں سے کہیں زیادہ ہے اس لیے دنیاوی مشاغل پر روحانی ترقی کو ترجیح دیں۔
اپنے وعظ کے اختتام پر، فضیلت مآب آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شا ء نے روحانی ترقی اور خاندانی ہم آہنگی  پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے گھرانوں کے اختلافات کو محبت میں بدلیں تاکہ ایسی دنیا کا وجود ممکن ہوجہاں اختلاف پر محبت غالب ہو۔
بعد ازاں سالواٹورین جماعت کی سپئریر سسٹر گریس فرنینڈو نے سسٹرشازیہ اور سسٹر رقیہ سے دائمی عہد بندی کے و عدے لیے۔
اس پاک رسم میں کاہنانہ برادری، سسٹر صاحبا ت اور عام مومنین کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
 

Daily Program

Livesteam thumbnail