حکومت پنجاب کی جانب سے مالی امداد کے لیے مینارٹی کارڈ کا اجراء
گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے پنجاب میں بسنے والی اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی اقدام کرتے ہوئے ”چیف منسٹر مینارٹی کارڈ“ کا اجرا کیا ہے۔اس سلسلہ میں ایوانِ اقبال کمپلیکس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس کارڈ کے تحت مستحق اقلیتی خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ابتدائی طور پر 50 ہزار خاندانوں کو سہ ماہی بنیادوں پر 10 ہزار پانچ سو روپے دیے جا رہے ہیں، اور جلد ہی اس پروگرام کا دائرہ کار 75 ہزار خاندانوں تک وسیع کر دیا جائے گا۔ یہ اقدام اقلیتوں کی معاشی مشکلات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور انہیں باوقار زندگی گزارنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ اقلیتی برادری کی حفاظت اور زندگیوں میں بہتری لانا اْن کی ذمہ داری ہے۔اْنہوں نے تمام مذاہب کو ایک مضبوط لڑی کی مانند قرار دیا اورکہا کہ سبز ہلالی پرچم بھی سفید رنگ کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کے لئے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں اْنہوں نے 60 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
Daily Program
