بھٹہ مزدوروں کے ساتھ امید کی جوبلی اور نئےسال کا آغاز
نئے سال کے آغاز میں ریورنڈ فادر قیصر فیروز نے امید کی جوبلی کے پیش نظر چک 69، کوٹ رادھا کشن کے بھٹہ مزدوروں میں راشن تقسیم کیا۔بھٹہ مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے فادر قیصر فیروز نے کہا کہ یسوع آپکی زندہ امید ہے، یہ امید کاسال ہے، آپ زندگی کی اس جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں۔ چک 69 کا یہ وہ بھٹہ ہے جہاں پر شمع اور شہزاد کو مشتعل افراد کے گروہ نے بے رحمی کے ساتھ زندہ جلا دیا تھا۔ ریورنڈ فادر جان جوزف، ریورنڈ ڈیکن روبنسن، برادر فریاد، برادر شہروز، بابو آگسٹین اور پھول نگر پیرش کی نوجوانوں نے مل کر راشن تقسیم کیا اور بھٹہ مزدوروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔