آرچ ڈایوسیس آف کراچی میں راہبات کیلئے جوبلی پروگرام
مورخہ 9 اگست 2025کو آرچ ڈایوسیس آف کراچی میں ڈایوسیزن ڈائریکٹر ریورنڈ فادر وقاص برائن کی سربراہی میں 14جماعتوں کی راہبات کیلئے جوبلی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے آغاز میں ریورنڈ فادر وقاص برائن نے پاپائے اعظم لیو کے راہبات کیلئے الفاظ ”خدااب بھی میرا سب کچھ ہے“بیان کئے اور ان پر روشنی ڈالی۔ سب سے پہلے تمام سسٹر صاحبات جوبلی کی صلیب اُٹھا ئے سینٹ جوزف کالج سے سینٹ پیٹرک کیتھڈرل تک جلوس کی صورت میں آئیں۔جہاں مقدس گھنٹے کی عبادت کی گئی۔ مقدس گھنٹے کی عبادت کی قیادت ریورنڈ فادر برائن نے کی۔جس میں تمام سسٹرز کو اعتراف کے ساکرامنٹ کا موقع بھی دیا گیا۔ اعتراف کے ساکرامنٹ کیلئے فادر شکیل گلزار، فادر روبنسن سموئیل، فادر افضل گلفام، فادر سنیل سرفراز، فادر الیگز ینڈ غوری، فادر وقاص برائن شامل تھے۔ بعدازاں فوقیت مآب کارڈینل جوزف کوٹس کی قیادت میں پاک ماس کی اقدس قربانی خدا کی نذر گذرانی گئی اورجس کی معاونت ریورنڈ فادر برائن اور یورنڈ سنیل سرفراز نے فرمائی۔ فوقیت مآب کارڈینل جوزف کوٹس نے وعظ میں کہا کہ ہم سب خدا کی طرف سے بْلائے گئے ہیں تا کہ یسوع مسیح کے نقشِ قدم پر چلتے رہیں۔ ہمیں ہر بْرائی پر فتح پانی ہے۔ہم نے پاکدامنی اور تابعداری کے وعدوں کو وفاداری کے ساتھ اس بلاہٹ کونبھاناہے۔ اس سفر میں بہت سے چیلنجزاور مشکلات بھی آئیں لیکن اپنے اس سفر میں ہمیشہ ثابت قدم رہنا ہیں۔آخرمیں انہوں نے کہا کہ زندگی کی بلاہٹ خدا کا فضل ہے اور خدا کے فضل کے بغیر یہ خدمت نا ممکن ہے۔
پروگرام کے ختتام پر سسٹر مارتھا نجمہ (او پی)نے فوقیت مآب کارڈینل جوزف کوٹس، ڈایوسیزن ڈائریکٹر تمام کاہن صاحبان اور سسٹر ز صاحبات کا شکریہ ادا کیا۔
Daily Program
