آرچ ڈایوسیس آف لاہور کے وِکر جنرل ریورنڈفادر آصف سردار کا سیلاب زدہ پسرور پیرش سیالکوٹ کا دورہ،متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم
گزشتہ دنوں آرچ ڈایوسیس آف لاہور کے وِکر جنرل، ریورنڈفادر آصف سردار نے کاریتاس پاکستان لاہور کی ٹیم کے ہمراہ پسرور،سیالکوٹ میں واقع سینٹ راکس پیرش کا دورہ کیا۔ یہ علاقہ حالیہ دنوں شدید بارشوں اور نالہ ڈیک میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے کے باعث سب سے زیادہ متاثرہ مقامات میں شمار ہوتا ہے۔
اس دورے کے موقع پر ریورنڈفادر آصف سردار نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ آرچ ڈایوسیس آف لاہور اس کٹھن وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس کی جانب سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا پیغام دیا اور اْمید ظاہر کی کہ حالات جلد بہتر ہو جائیں گے۔ اس موقع پر خصوصی دعائیں کی گئیں اور ضرورت مند و مستحق خاندانوں میں امدادی غذائی اشیاء بھی تقسیم کی گئیں۔
پسرور پیرش کے پیرش ریسٹ ریورنڈ فادر ایوب رحمت نے فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس اور ریورنڈفادر آصف سردار کا دلی شکریہ ادا کیا اور اس یکجہتی کو متاثرین کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا۔ مقامی لوگوں نے بھی اپنی مشکلات میں ساتھ دینے پر گہری ممنونیت کا اظہار کیا۔
Daily Program
