ہم خدا کے رحم کے بھکاری ہیں۔پوپ فرانسس
مورخہ یکم اکتوبر2024کوپوپ فرانسس نے سِنڈکا پُرجوش افتتاح کے موقع پر سِنڈکے اراکین اور شرکاء سے خطاب میں کہا کہ اپنے گناہوں پر پشیمان ہوں نیز خدا اور اْن لوگوں سے معافی مانگیں جن کو ہم نے نقصان پہنچایا اورجو ہمارے گناہ سے گھائل ہوئے ہیں۔پوپ فرانسس نے اس بات پر زور دیا کہ کلیسیا اپنے ایمان اور اعلان کے جوہر میں، ہمیشہ رشتہ دار ہے اور یہ صرف بیمار تعلقات کو ٹھیک کرنے سے ہی ہم ایک سِنڈی کلیسیا بن جاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سِنڈ کلیسیا ایک ایسا موقع ہے جس کی بدولت ہماری غلطیوں اور گناہوں سے ٹوٹا ہوا اعتماد بحال ہوگا اور وہ زخم بھرنا شروع ہوں گے جن سے خون بہنا بند نہیں ہوتا۔
پوپ فرانسس نے اپنے پیغام کے اختتام میں خدا باپ سے دْعا میں معافی کی التجا کی اور کہا کہ ہمیں حقیقی تبدیلی کے لیے مخلصانہ توبہ کی ہمت دے۔