ہمیں کبھی بھی جنگ کے عادی نہیں بننا۔پوپ لیو چہار دہم

مورخہ 18جون 2025کو پو پ لیو چہار دہم نے مومنین سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین، ایران، اسرائیل اور غزہ میں جنگ کے مقامات سے اْٹھنے والی چیخوں سے کلیسیا کا دل پھٹ گیا ہے۔ پوپ لیو نے خبردار کیا کہ جدید سائنسی ہتھیاروں کے ”مظالم“ جنگجوؤں کو ماضی سے کہیں زیادہ بربریت کی طرف لے جانے کا خطرہ رکھتے ہیں۔انہوں نے عالمی رہنماؤں کو یاد دلایا کہ ہمیں کبھی بھی جنگ کے عادی نہیں بننا بلکہ طاقتور اور جدید ترین ہتھیاروں کو ایک فتنہ کے طور پر رد کر دیناچاہیے۔
عالمی رہنماؤں سے براہ راست اپیل کرتے ہوئے، پوپ لیو نے اپنے پیشرو پوپ فرانسس کی بازگشت دوہرائی،جس میں انہوں نے اکثر اعلان کیا تھا، ”جنگ ہمیشہ ایک شکست ہے!
انہوں نے پوپ پائس بارہویں کے الفاظ کو بھی یاد کیا، جنہوں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران کلیسیا کی قیادت کی اور کہاکہ امن سے کچھ بھی نہیں کھویا جاتا جبکہ جنگ سے سب کچھ کھو جاتا ہے۔ 
 

Daily Program

Livesteam thumbnail